Lenovo Z6 goes official with Snapdragon 730 SoC and a triple camera
لینوو نے سنیپ ڈریگن 730 اور ٹرپل کیمرہ کے ساتھ لینوو زیڈ 6 متعارف کرا دیا
اس فون کی بیک پر تھری ڈی گلاس میں ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ نصب کیا گیا ہے۔ اس کیمرہ سیٹ اپ میں مین کیمرہ 24 میگا پکسل (f/1.8 اپرچر)، 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو (2x آپٹیکل زوم) اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر یونٹ ہے۔
فون کے فرنٹ پر 6.39 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے ہے، جس کی ریزولوشن 2340x1080 پکسل اور ایسپکیٹ ریشو 19.5:9 ہے۔ اس سکرین کا سیمپلنگ ریٹ 120 ہرٹز ہے۔ یہ ایچ ڈی آر 10 اور DCI-P3 وائیڈ کلر گمٹ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
ویوو نے فنگر پرنٹ سکینر کو اس فون کے ڈسپلے میں ہی شامل کیا ہے جبکہ 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ڈسپلے نوچ کے اندر نصب ہے۔
لینوو زیڈ 6 میں سنیپ ڈریگن 730 ایس او سی کے ساتھ تین طرح کے میموری آپشنز ہیں۔
(جاری ہے)
اسے 6 جی بی ریم/ 64 جی بی انٹرنل سٹوریج، 6 جی بی ریم/ 128 جی بی انٹرنل سٹوریج اور 8 جی بی ریم / 128 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
اس فون میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی سپورٹ بھی ہے، جس کی مدد سے سٹوریج کو 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔زیڈ 6 میں اینڈروئیڈ پائی بیسڈ ZUI 11 انسٹال ہے۔ اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے 15W پر چارج کیا جا سکتا ہے۔فون کے باکس میں موجود چارجر 18W ہے۔
اس فون کے دوسرے فیچرز میں یو ایس بی – سی پورٹ، 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک اور بلوٹوتھ 5.0 ہے۔
لینوو زیڈ 6 صرف نیلے رنگ میں دستیاب ہے۔ اس کے 6 جی بی / 64 جی بی ماڈل کی قیمت 1899 یوان یا 275 ڈالر یا 245 یورو، 6 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 2099 یوان یا 305 ڈالر یا 270 یورو اور 8 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 2499 یوان یا 365 ڈالر یا 320 یورو ہے۔چین میں فون کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی فروخت کا آغاز 9 جولائی سے ہوگا۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry