LG 2nd Watch Urbane is the first Android Wear device with LTE

LG 2nd Watch Urbane Is The First Android Wear Device With LTE

ایل جی کی واچ اربین سیکنڈ ایڈیشن

ایل جی نے اپنے سمارٹ فون وی 10(تفصیلات اس صفحے پر) کے ساتھ ہی پہلی اربین واچ(تفصیلات اس صفحے پر) کا دوسرا ایڈیشن بھی متعارف کرادیا۔اس کا ڈسپلے کا گول ہے جس میں پہلی بار اینڈریوڈ وئیر کے ساتھ ساتھ کالز اور ڈیٹا کے لیے سیلولر کنکشن بھی شامل کر دیا ہے۔اربین واچ سیکنڈ ایڈیشن کے مالکان چاہیں تو اپنا سمارٹ فون گھر چھوڑ کر گھڑی پہن لیں، کالز کے حوالے سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

اس طرح کی سہولت تو اپ گریڈڈ ایپل واچ میں بھی نہیں ہے۔

(جاری ہے)


ایل جی پہلے ہی ویب او ایس واچ اربین ایل ٹی ای متعارف کرا چکا ہے۔اب اینڈریوڈ وئیر کی وجہ سے یہ واچ انٹرنیٹ سے مربوط ہونے کے باعث بہت سی ایپلی کیشن استعمال کر سکتی ہے، چاہے صارفین کا فون یا وائی فائی آؤٹ آف رینج ہو۔
اس سمارٹ واچ کا سائز 1.38انچ،480x480ریزولوشن P-OLED ڈسپلے ہے۔سمارٹ واچ کی بیٹری 570 ایم اے ایچ کی ہے اور ایل جی کا دعویٰ ہے کہ پاور سیونگ موڈ کی وجہ سے سمارٹ واچ سارا دن آرام سے نکال سکتی ہے۔سمارٹ واچ کی قیمت یا فروخت کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم یہ امریکا اور کوریا میں سب سے پہلے فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-02

More Technology Articles