LG announce its latest solar system

ایل جی الیکٹرانکس نے جدید ترین شمسی توانائی کا نظام متعارف کرادیا
ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے جدید اور بہترین شمسی توانائی کا نظام متعارف کرادیا ہے۔ جرمنی کے شہر میونخ میں شمسی صنعت سے متعلق دنیا کی سب سے بڑی نمائش میں ایل جی اپنی جدید ترین نیون 2 (NeON™ 2) سولر انرجی سہولیات پیش کرے گا۔ نئی تیار شدہ سیلو ٹیکنالوجی (Cello Technology™) کے ساتھ نیون ٹو بہتر کارکردگی اور پائیداری کے ساتھ اوریجنل نیون کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہترین ہے۔
نمائش کے افتتاحی روز اپنے جدید خیال اور تیکنیکی جدت کے باعث ایل جی کے نیون ٹو (NeON™ 2) کو فوٹو والٹائکس (Photovoltaics) (شمسی توانائی سے بجلی کی منتقلی کا طریقہ) کے لئے فوٹو انٹرسولر ایوارڈ سے منسوب کیا گیا ہے۔نیون ٹو آسان کارکردگی کے ساتھ بہتر نتائج فراہم کرتی ہے اور پوری مارکیٹ کے مقابلے میں شمسی پینل کے پیمانے کو بڑھا دیتی ہے۔
(جاری ہے)
نیون ٹو بہتر درجہ حرارت کو برقرار رکھتا ہے جس کے ذریعے ایک دھوپ والے دن زیادہ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے اور دن کے وقت ابر آلود موسم میں سورج کی کم روشنی سے پیدا ہونے والی کم توانائی کے باوجود وہ زیادہ موثر انداز سے کام کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب روایتی پی ٹائپ سیلی کون ماڈیولز لائٹ انڈیوسڈ ڈیگریڈیشن (ایل آئی ڈی) سے متاثر ہوجاتے ہیں۔ لیکن نیون ٹو این ٹائپ کے ویفر ماڈیولز استعمال کرتا ہے جو زیادہ پائیدار ہیں۔ نیون 2 کے مستحکم فریم ڈیزائن کے باعث ایل جی نے اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی 12 سال تک کی گارنٹی دی ہے جو اس صنعت میں سب سے بہترین ہے۔
گھریلو کے استعمال کے لئے نیون ٹو بہترین ہے جو محدود جگہ میں زیادہ سے زیادہ توانائی پیدا کرتا ہے ۔ 320 واٹ کا نیون ٹو 6.4 کے ڈبلیو پی کے ساتھ 20 ماڈیولز (60 سیلز) کی گنجائش فراہم کرتا ہے جبکہ 285 ڈبلیو پی۔ٹائپ مونو کی گنجائش کے ساتھ ماڈیولز کی انہی تعداد کے ذریعے صرف 5.7 کے ڈبلیو پی پیدا ہوتی ہے۔ ایل جی کے اعلیٰ کارکردگی کے حامل پینل کو آسانی سے نصب کیا جاسکتا ہے۔ مزید اچھی بات یہ ہے کہ یہ بڑی سطح کے نظام کی تنصیب کے لئے بھی مناسب ہے کیونکہ یہ 60 سیل استعمال کرتے ہوئے 72 سیل کا طاقتور آؤٹ پٹ دیتے ہیں۔ نیون ٹو میں سیونگ کا فیچر بیلنس آف سسٹم (بی او ایس) شامل کیا گیا ہے تاکہ اپنی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد اورکم وولٹیج کے 72 سیل کے مقابلے میں اسٹرنگز کی مجموعی تعداد کو کم کیا جائے۔
ایل جی کے سولر بزنس ڈیویڑن کے سربراہ اور سینئر وائس پریذیڈنٹ لی چنگ ہو نے کہا ، ''ہم انٹرسولر یورپ کے منتظمین اور بیان الاقوامی سطح کی صنعتی تنظیموں کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے اس سال کی نمائش میں ایل جی کے نیون ٹو کی کارکردگی کا اعتراف کیا۔ اس سخت مسابقتی صنعت میں یہ مشکل کام ہے کہ جدت اختیار کرنے میں ہمیشہ ایک قدم آگے رہا جائے۔ نیون ٹو مطلوبہ جدت کے حوالے سے اس کی انتہائی عملی مثال ہے جس کے ذریعے آج کے انتہائی پیچیدہ ماحولیاتی چیلنجز کو حل کیا جاسکتا ہے۔ انٹرسولر یورپ ایک بہترین نمائش ہے جہاں ایل جی کو فائدہ پہنچے گا۔ ''
More Technology Articles

مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support

ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe

انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop

گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit

ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts

او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G

فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras

گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide

ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official

سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet

ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry