LG announces classy V30 Signature Edition in Korea

LG Announces Classy V30 Signature Edition In Korea

ایل جی نے جنوبی کوریا کےلیے 1800 ڈالر کے وی 30 کے خصوصی سگنیچر ایڈیشن کا اعلان کر دیا

ایل جی جنوبی کوریا میں وی 30 فلیگ شپ کا ایک خصوصی ورژن”ایل جی سگنیچر ایڈیشن “ متعارف کرارہاہے۔ ایل جی اس کے صرف 300 یونٹ بنائے گا۔ اس فون کی قیمت تقریبا ً 20 لاکھ وون یا 1800 ڈالر ہوگی۔
سگنیچر ایڈیشن ، ایل جی وی 30 کا بہتر اور اپ گریڈڈ ورژن ہے۔ یہ فون سیاہ یا سفید رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ زرکونیم سے بنے اس فون میں خراشیں ڈالنا کافی مشکل ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ان ڈیوائسز پر ا نہیں خریدنے والے صارفین کے لیے نام لیزر سے کندہ کیے جائیں گے۔ اسے خریدنے والے صارفین کو بعد از خرید خصوصی کسٹمر کیئر سروس بھی دی جائے گی ۔ اسے خریدنے والے صارفین کو خصوصی Bang & Olufsen ائیرفون اور بلوٹوتھ ہیڈ سیٹ بھی دئیے جائیں گے۔
اس فون میں سنیپ ڈریگن 835 چپ سیٹ ہی ہوگا لیکن اس میں ریم 6 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 256 جی بی ہوگی۔ اس کے علاوہ اس فون میں اینڈروئیڈ 8.0 اوریو انسٹال ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-12

More Technology Articles