LG confirms the LG G4 leather back cover

ایل جی نے جی 4 میں لیدر کور کی تصدیق کر دی

LG confirms the LG G4 leather back cover

ایل جی نے 28 اپریل 2015 کو اپنے فلیگ شپ جی 4 کو متعارف کرانا ہے۔ سام سنگ کے گلیکسی ایس 6 کے بعد جس سمارٹ فون کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا وہ ایل جی کا جی 4 ہی ہے، مگر ایل جی کی حرکات سے لگتا ہے کہ 28 اپریل کو منعقد ہونے والی تقریب میں لوگوں کے لیے کوئی خاص حیران کن بات نہیں ہوگی۔ ایل جی کے جی 4 کے حوالے سے تمام معلومات ایل جی ہی سے سب کے سامنے آتی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سب سے پہلے اس کے چپ سیٹ اور دیگر ہارڈ وئیر سے متعلق معلومات منظر عام پر آئیں (تفصیلات اس صفحے پر)
پھر اس کے آپریٹنگ سسٹم کے حوالے سے معلومات سامنے آئیں(تفصیلات اس صفحے پر)، اس کے بعد چند دن پہلے ہی اس کے ہارڈ وئیر اور تصاویر منظر عام پر آگئیں(تفصیلات اس صفحے پر


اب ایل جی نے باقاعدہ طور پر فیس بک پر جی 4 کی تصویر لگا دی ہے۔ اس تصویر سے جی 4 میں لیدر بیک کور کی تصدیق ہو گئی ہے۔ لگتا ہے لوگوں اور ایل جی کے درمیان جی 4 کی معلومات لیک کرنے کا مقابلہ ہو رہا ہے۔
خیر دیکھتے ہیں کہ 28 اپریل تک ایل جی کی پٹاری میں جی 4 کے حوالے سے کچھ بچتا ہے یا نہیں۔ 28 اپریل دور نہیں بس چند دن کا مزید انتظار کر لیتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-18

Your Thoughts and Comments