LG G7 ThinQ debuts with 6.1

LG G7 ThinQ Debuts With 6.1

ایل جی نے 6.1 انچ سکرین اور مصنوعی ذہانت کے ساتھ LG G7 ThinQ سمارٹ فون متعارف کرا دیا

ایل نے ThinQ برانڈنگ کے ساتھ اپنا فلیگ شپ جی 7 باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے۔ ایل جی کی اس نئی ڈیوائس میں 6.1 انچ 19.5:9 3120 x 1440 پکسل ڈسپلے ہے، جس کے گرد پہلے سے بھی پتلے بیزل ہیں۔اوایل ای ڈی ڈسپلے کی بجائے ایل جی نے اس ڈیوائس میں ایل سی ڈی ٹیکنا لوجی پر انحصار کیا ہے۔ایل جی کے فریش نئے M+ پینل RGBW ارینجمنٹ استعمال کرتے ہیں۔ اس ڈیوائس کی زیادہ سے زیادہ برائٹ نیس 1000 nits ہے۔

فون میں HDR 10 سپورٹ اور گوریلا گلاس 5 پروٹیکٹیو لیئر ہے۔ایل جی نے اس ڈیوائس میں notch سکرین کے ساتھ گوگل اسسٹنٹ کا بٹن بھی شامل کیا ہے۔
اس فون کے فرنٹ اور بیک دونوں طرف گوریلا گلاس5 لگایا گیا ہے جبکہ سائیڈوں پر فریم ایلومینیم کے ہیں۔ اس فون کی مکمل باڈی IP68 سرٹیفائیڈ اور MIL-STD-810G سرٹیفیکیشن کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

گلاس بیک کی بدولت فون کو WPC اور PMA سپورٹ کے ساتھ وائرلیس چارج کیا جا سکتا ہے۔

اس فون میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جسے ٹائپ سی پورٹ سے چارج کیا جا سکتا ہے۔ فون میں کوئیک چارج 3.0 کی سپورٹ بھی ہے۔ Qnovo بیٹری ٹیک کی بدولت فون کی بیٹری کئی سال تک چل سکتی ہے۔
اس فون کے دوسرے اہم ہارڈ وئیر میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی کی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون کی سٹوریج کو انٹرنل سٹوریج سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
فون میں LTE-A ، 3-Band carrier aggregation، Cat.16/13 (1Gbps/150Mbps) Wi-Fi a/b/g/n/ac, GPS، Bluetooth 5.0 اورکچھ ممالک میں Dual-SIM سپورٹ بھی ہے۔
فون کی بیک پر16 میگا پکسل ڈؤئل کیمرہ سیٹ اپ ہے جس میں ایک کیمرہ f/1.6لینز، او آئی ایس، فیز ڈیٹیکشن، لیزر آٹو فوکس اور 71 ڈگری فیلڈ آف ویو کے ساتھ 16 میگا پکسل۔ دوسرا کیمرہ f/1.9 لینز،فکسڈ فوکس اور سپر وائیڈ 107 ڈگری کےساتھ 16 میگا پکسل ہے۔

کیمرہ کے تجربہ کو بہتر بنانے کے لیے ایل جی نے مصنوعی ذہانت کیمرہ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا ہے۔ کم روشنی میں تصاویر بنانے کے لیے اس میں smart pixel-binning ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ سیلفی کے لیے فون میں f/1.9 لینز ، 90 ڈگری کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہے۔
بہتر آڈیو کے لیے اس فون میںDTS-X کے ساتھ Boom BOxسٹیریو سپیکر سیٹ اپ استعمال کیا گیا ہے۔ فون میں حیرت انگیز طور پر 3.5 ایم ایم آڈیو جیک کو برقرار رکھا گیا ہے۔
زبردست مائیکروفون کی وجہ سے فون میں 5 میٹر تک کی آواز آرام سے ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔
اس فون کو اینڈروئیڈ اوریو اور ایل جی کے AI Pack 2.0کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ اینڈروئیڈ پی کے لانچ کے بعد اس فون میں تازہ ترین ورژن اپ ڈیٹ کر دیا جائےگا۔اس فون کی قیمت اور دستیابی کے بارے میں بعد میں بتایا جائے گا۔

LG G7 ThinQ debuts with 6.1
تاریخ اشاعت: 2018-05-04

More Technology Articles