LG launched G4

LG Launched G4

ایل جی نے جی 4 کو باقاعدہ متعارف کرا دیا

پچھلے چند ہفتوں سے ایل جی اور موبائل کی خبریں لیک کرنے والوں کرنے والوں کے درمیان باقاعدہ مقابلہ ہو رہا تھا کہ کون ایل جی جی 4 کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ معلومات سب سے سامنے لاتا ہے؟ ایل جی کے کوڈ نیم (تفصیلات اس صفحے پر)، جی 4 کے پہلے سال کی فروخت کے اندازے(تفصیلات اس صفحے پر)، جی 4 کے پروسیسر کی معلومات(تفصیلات اس صفحے پر)، ایل جی کے آپریٹنگ سسٹم کی معلومات(تفصیلات اس صفحے پر)، جی4 کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات(تفصیلات اس صفحے پر)، لیدر کور کی تصدیق(تفصیلات اس صفحے پر) اور ڈوئل سم ورژن کی تفصیلات اور تصاویر(تفصیلات اس صفحے پر) سب کچھ تو سامنے آتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

زیادہ معلومات ایل جی نے فراہم اور کم تصاویر لیک کرنے والوں نے۔ اس لیے آج جی 4 کی لانچ کے وقت موبائل کے دیوانوں میں وہ جوش و خروش نہیں تھا جو سام سنگ گلیکسی ایس 6 اور گلیکسی ایس6 ایج(تفصیلات اس صفحے پر) یا کسی دوسرے فلیگ شپ کے لانچ ہونے پر ہوتا ہے۔ چلیں پھر ایک نظر دیکھ لیتے ہیں کہ ایل جی نے متعارف کرانے کو کیا کچھ بچایا تھا؟
ہمیں پہلےہی معلوم تھا کہ ایل جی جی 4 اگلے ماہ تین مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
لیدر کور کو ہم دیکھ چکے تھے(تفصیلات اس صفحے پر) ، دوسرا سفید(سرامک )بیک کے ساتھ اور تیسرا میٹالک کرافٹ جو ٹیکسچر پلاسٹک کی طرح لگتا ہے۔
ایل جی جی 4 کی سکرین 5.5 انچ کی ہے۔ اس سکرین کی خصوصیات میں کوانٹم کواڈ ایچ ڈی ڈسپلے بہت اہم ہے۔ کوانٹم ڈسپلے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس میں رنگ اتنے صاف اور واضح نظر آتے ہیں جو دوسرے ڈسپلے میں ممکن نہیں۔

ایل جی کا دعویٰ ہے کہ نیا ڈسپلے کلر ری پروڈکشن کے حوالے 20 فیصد بہتر ہے، برائٹ نیس کے حوالے سے 25 فیصد بہتر ہے جبکہ کنٹراسٹ کے معاملے میں جی 3 سے 50 فیصد بہتر ہے۔
نئے فلیگ شپ میں کوالکم سنیپ ڈریگن 808 استعمال کیا گیا ہے جو 810 سے ذرا ہی کم ہے۔ 64 بٹ چپ سیٹ میں ہیکسا کور پروسیسر لگا ہے، جن میں ڈوئل کور کورٹیکس –اے57 اور کواڈ کور کورٹیکس اے -53 شامل ہیں۔
ایل جی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے کوالکم کے ساتھ اس چپ سیٹ کےلیے کافی کام کیا ہے تاکہ روزمرہ کے کاموں کے لیے موبائل کی پرفارمنس ایگزینوس 7420 سے بہتر ہو۔جی فو ر میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج ہے۔مائیکروایس ڈی کارڈ کی بدولت سٹوریج کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
ایل جی جی 4 میں اینڈریوڈ 5.1 لولی پاپ انسٹال ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ایل جی کا تازہ ترین یو ایکس 4.0 بھی ہے(تفصیلات اس صفحے پر

ایل جی نے اپنے موبائلز میں سے پہلے سے انسٹال بہت سے سافٹ وئیر ختم کر دئیے ہیں۔ براؤزر میں ایل جی صرف کروم کو شامل کرتا ہے۔ایل جی جی 4 خریدنے والوں کو گوگل آفس اور دوسال تک کے لیے گوگل ڈرائیو پر 100 جی بی جگہ مفت ملے گی۔
ایل جی جی 4 کا کیمرہ بھی بہت خبروں میں رہا ہے۔ ایل جی جی 4 کا کیمرہ16 میگا پکسل اور1/2.6” انچ قطرکا ہے۔


کیمرے سے آگے ایف 1.8 لینز بھی ہیں۔جی 4 میں آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن سسٹم بھی ہے۔جی 4 کے کیمرے کی ایپلی کیشن میں بھی بہت سے نئے فیچرز ہیں۔ ان فیچرز میں ہائی آئی ایس اوسیٹنگ، لائیو ہسٹو گرام اور مینوئل شٹر سپیڈ شامل ہیں۔جی کیمرہ RAW امیج فارمیٹ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ جی 4 سام سنگ گلیکسی ایس 6 کے 60 میگا پکسل کے مقابلے میں 104 میگا پکسل پینوراما شوٹنگ بھی کر سکتا ہے۔
جی 4 کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ فرنٹ اور رئیر کیمرہ دونوں 2160p پر ویڈیو ریکارڈ کرنے کے قابل ہیں۔
ایل جی جی 4 میں وائرلیس چارجنگ کی بھی سپورٹ ہے مگر اسے استعمال کرنے کے لیے الگ سے ایک کور خریدنا پڑتا ہے۔ 1.8 اے چارجر سے بھی جی 4 کی 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری چارج کی جا سکتی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ بیٹری تبدیل بھی کی جا سکتی ہے۔
کورین مارکیٹ میں تو ایل جی جی 4 لانچ کے اگلے ہی دن دستیاب ہو گا جبکہ باقی دنیا کے صارفین کو تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔ برطانیہ میں ایل جی جی 4 کی قیمت 500 پاؤنڈ سے شروع ہے۔ میٹالک گرے اور گولڈ کی قیمت 499.87 پاؤنڈ ہے جبکہ بلیک لیدر کی قیمت 529.87 پاؤنڈ ہے۔
۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-29

More Technology Articles