LG ThinQ WK9 combines Google Assistant, awesome speakers and an 8

LG ThinQ WK9 Combines Google Assistant, Awesome Speakers And An 8

ایل جی نے گوگل اسسٹنٹ اور 8 انچ سکرین کے ساتھ ThinQ WK9 سمارٹ سپیکر متعارف کرا دیا

ایل جی نے کچھ دن پہلے گوگل اسسٹنٹ کے ساتھ سمارٹ سپیکر متعارف کرایا تھا۔ایل جی نے اس لائن اپ کو مزید بڑھاتے ہوئے ایک اور سمارٹ سپیکر LG ThinQ WK9 کو متعارف کرایا ہے۔ یہ نئے سپیکر بہترین سٹیریو سپیکر تو ہیں ہی لیکن اس میں 8 انچ کی ٹچ سکرین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ان سپیکروں میں پہلے ہی کروم کاسٹ فنکشن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یعنی آپ اسے دوسرے ڈیوائسز پر بھی کاسٹ کر سکتے ہیں۔ اس کی سکرین کے اوپر ایک کیمرہ بھی ہے، جس سے صارفین Dou کال کر سکتے ہیں۔
ایل جی نے اس ڈیوائس کے بارے میں ابھی اس سے زیادہ کچھ نہیں بتایا۔ اسے اسی سال موسم گرما میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا لیکن اس کی قیمت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ کتنی ہوگی۔ایمزون ایکو شو (Amazon Echo Show) کی قیمت 230 ڈالر ہے ، اندازہ ہے کہ ThinQ WK9 کی قیمت بھی اسی رینج میں ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-11

More Technology Articles