LG V20 goes official

LG V20 Goes Official

ایل جی نے ہلکا پھلکا مگر مضبوط ایل جی وی 20 متعارف کرا دیا

ایل جی نے ایل جی وی 20 متعارف کرادیا۔ہلکے پھلکی ایلیومینیم باڈی میں متعارف کرایا گیا وی 20 اپنے پیش رو جتنا ہی مضبوط ہے۔ایل جی کا کہنا ہے کہ اس نے وی 20 کو بنانے کے لیے ایلومینیم AL6013دھات استعمال کی ہے جو جہاز اور کشتیاں بنانے میں بھی استعمال ہوتی ہے۔
ایل جی وی 20 کا ڈیزائن ایل جی کے فلیگ شپ جی 5 جیسا ہی ہے مگر اس میں ماڈلولریٹی نہیں ہے۔

وی 20 میں کیمرے کے نیچے ہی فنگرپرنٹ سنسر شامل کیا گیا ہے۔
وی 20 میں وہی 5.7 انچ آئی پی ایس کواڈ ایچ ڈی ریزولوشن ڈسپلے ہے جو وی 10 میں تھا جبکہ سیکنڈری ڈسپلے کو ذرا لمبا کر کے اس کی برائٹ نس کو دوگنا(68 nits) کردیا گیا ہے۔
نیا یونٹ 24اعداد کے سگنیچر کو سپورٹ کرتا ہے جبکہ وی 10 میں 14 کی سپورٹ تھی ۔ وی 20 میں نوٹیفیکیشن آئیکونز اور کلاک بالکل وی 10 کی طرح ہی ہیں۔

(جاری ہے)


ایل جی وی 20 میں فلیگ شپ سنیپ ڈریگن 820 چپ کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج بھی ہے جبکہ سٹوریج کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔وی 20 میں وہی کیمرا سیٹ اپ استعمال کیا گیا ہے جو ایل جی جی 5 میں ہے۔ ڈیوائس میں بیک پر لیزر اور فیزڈیٹیکشن آٹو فوکس کے ساتھ 16MP 16:9 OIS پرائمری کیمرا اور 135 ڈگری شوٹ کے لیے وائیڈ اینگل 8 میگا پکسل فکسڈ فوکس سیکنڈری کیمرا استعمال کیا گیاہے۔
وی 20 میں ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے Steady Record 2.0 سسٹم موجود ہے۔ ڈیوائس کا سیلفی کیمرا f/1.9لینز کے ساتھ 5 میگا پکسل ہے مگر یہ پھر بھی کیمرا وی 10 کے ڈوئل سیٹ اپ کی طرح نارمل اور وائیڈ اینگل تصاویر بنا سکتا ہے۔
ایل جی اپنے فلیگ شپ میں آڈیو ڈیپارٹمنٹ کو بھی ہائی لائٹ کرتا ہے۔ایل جی وی 20 بہترین کوالٹی کی ساؤنڈ ریکارڈنگ کے لیے بھی زبردست ہے۔
یہ ویڈیو کے ساتھ 24bit/48kHz آڈیو ریکارڈ کرسکتا ہے۔لائیوپرفارمنس کے دوران یہ اونچی آوازوں(132dB) بھی ریکارڈ کرسکتا ہے۔ وی 20 کو بھی بہترین اور صاف آواز کے لیےچار DACsکے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ایل جی اپنی اس ڈیوائس میں 75 سٹیپ والیوم اور L/R بیلنس کنٹرول پیش کرتا ہے۔فون کے ریٹیل باکس میں B&O Play ہیڈفون بھی شامل کیے گئے ہیں۔
ایل جی وی 20 میں بڑی اور تبدیل ہونے والی 3200ایم اے ایچ کی بیٹری استعمال کی گئی ہے جو کوئیک چارج 3.0 کو بھی سپورٹ کرتی ہے۔ایل جی وی 20 کی ایک خصوصیت اس کا اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ کا حامل پہلا فون ہونا بھی ہے۔
اس فون کو اسی ماہ کے آخر میں لانچ کر دیا جائے گا۔ ایل جی نے باضابطہ طور پر اس کی قیمت کے بارے میں ابھی کوئی اعلان نہیں کیا۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-07

More Technology Articles