LG V30 goes official with 6 inch POLED screen

LG V30 Goes Official With 6 Inch POLED Screen

ایل جی نے 6 انچ پی -او ایل ای ڈی سکرین اور بہتر ڈوئل کیمرہ کے ساتھ ایل جی وی 30 لانچ کر دیا

ایل جی نے وی سیریز بلکہ اپنی تمام سمارٹ فون لائن اپ میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا۔ایل جی نے وی 30 سمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے ۔ زبردست او ایل ای ڈی کے حامل اس فون میں ایل جی نے سیکنڈری سکرین سے جان چھڑا لی ہے۔
اس فون کی اہم خصوصیت اس کی سکرین نہیں بلکہ اس کا تازہ ترین ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔اس فون کے ابتدائی ٹیزر میں بتایا گیا تھا کہ اس فون میں اب تک کا بہترین اپرچر یعنی f/1.6استعمال کیا گیا ہے۔

اس فون کے وائیڈ اینگل کیمرے کا اپرچر بھی کافی بہتر یعنی f/1.9 ہے۔ یہ ایل جی جی 6 اور وی 20 میں استعمال کیے گئےf/2.4اپرچر سے بھی بہتر ہے۔
فون کے فرنٹ پر 6 انچ کی پی-او ایل ای ڈی سکرین ہے جو فرنٹ کے 82 فیصد حصے پر مشتمل ہے۔اس کا ایسپکٹ ریشو 18:9 ہے۔ اس میں ایچ ڈی آر10 بھی فعال ہے اور Always on ڈسپلے سپورٹ بھی ہے۔

(جاری ہے)

جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے کہ اس فون میں ایل جی کے دوسرے فونز کی طرح سیکنڈری سکرین نہیں ہے۔


ایل جی جی 6 میں ایل جی نے سنیپ ڈریگن 821 چپ سیٹ استعمال کیا تھا۔ وی 30 میں ایل جی نے بہتر سنیپ ڈریگن 835 چپ سیٹ استعمال کیا ہے۔ایل جی وی 30 سمارٹ فون 4 جی بی ریم کے ساتھ دو قابل توسیع سٹوریج آپشنز 64 جی بی اور 128 جی بی کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
ایل جی وی 30 میں 3300 ایم اے ایچ کی بیٹر ی ہے جسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا لیکن یوایس بی -سی پورٹ سے بیٹری کو فاسٹ چارج کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ وائرلیس چارجنگ کا آپشن بھی ہے۔
ایل جی وی 30 آئی پی 68 سرٹیفائیڈ یعنی واٹر پروف بھی ہے اور اس میں ملٹری سٹینڈرز کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔موسیقی کے چاہنےو الوں کے لیے اسے QuadDAC کےساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ ہیڈ فون کےلیےا س میں 3.5 ایم ایم ہیڈفون جیک بھی ہے۔
ای جی وی 30 کی قیمت اور دستیابی کے بارے میں ابھی اعلان نہیں کیا گیا لیکن اندازہ ہے کہ اس ڈیوائس کی قیمت 700 ڈالر تک ہوگی۔

LG V30 goes official with 6 inch POLED screen
تاریخ اشاعت: 2017-08-31

More Technology Articles