LG V35 ThinQ quietly unveiled

LG V35 ThinQ Quietly Unveiled

ایل جی نے خاموشی سے سنیپ ڈریگن 845 کے ساتھ LG V35 ThinQ متعارف کرا دیا

ایل جی خاموشی سے LG V35 ThinQ سمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔فون میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے۔ یہ فون دیکھنے میں LG V30S ThigQ جیسا ہے، جو خود بھی LG V30 جیسے ڈیزائن کا حامل تھا۔ فون میں ریم کو بھی 6 جی بی تک بڑھایا گیا ہے۔
وی 35 میں 6 انچ فل ویژن او ایل ای ڈی ڈسپلے ہے جو ایچ ڈی آر 10 کو سپورٹ کرتا ہے۔فون میں 16 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ ہے۔

جبکہ فرنٹ سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔فون کے مین کیمرہ میں Super Bright Camera موڈ جی 7 سے لیا گیا ہے۔
فون میں آواز کو بہتر بنانے کے لیے ایل جی کا سگنیچر Quad DAC بھی ہے۔

(جاری ہے)

DTS:X سے آواز کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ایل جی اس فون کے ساتھ Bang & Olufsen کےہیڈفونز بھی دےگا۔ MIL-STD 810G گریڈ پر بنائے آئی پی 68 سرٹیفائیڈ(واٹر پروف) اس فون میں 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

بیٹری کی چارجنگ کے لیے وائرلیس چارجنگ اور کوئیک چارج 3.0 کی سپورٹ ہے۔
سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ کے ساتھ فون میں 6 جی بی ریم اور 64 جی بی /128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔فون میں اینڈروئیڈ 8.0 اوریو انسٹال ہے۔امریکا میں اس فون کی قیمت 900 ڈالر ہے، جو اسے مارکیٹ میں سب سے قیمتی فون بناتی ہے۔ اے ٹی اینڈ ٹی پر اس کے پری آرڈر 1 جون سے شروع ہونگے جبکہ فون کی فراہمی 8 جون سے شروع ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2018-05-30

More Technology Articles