LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

LG Velvet Pre-orders Begin In South Korea, Will Cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

ایل جی نے کئی پریس ریلیز  میں  ایل جی ویلوٹ(LG Velvet) سمارٹ فون کےبارے  تمام معلومات فراہم کر دی ہیں۔ جنوبی کوریا میں اس فون کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ ایل جی نے جنوبی کوریا میں اسے تین بڑے کیرئیرز کے ذریعے پیش کیا ہے۔ اس فون کی قیمت 8 لاکھ 99 ہزار 8 سو کورین وون یا 735 ڈالر یا 680 یورو ہے۔
ایل جی ویلوٹ میں سنیپ ڈریگن 765 جی چپ سیٹ کے ساتھ فائیو جی کے لیے سنیپ ڈریگن ایکس 52 موڈیم ہے۔
اس فون کو ایک ہی سٹوریج آپشن 8 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج  کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، انٹرنل سٹوریج کو بڑھانے کے  فون میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کا آپشن بھی ہے۔
اس فون کے ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ میں مین کیمرہ 48 میگا پکسل، الٹراوائیڈ کیمرہ 8 میگا پکسل اور ڈیپتھ سنسر 5 میگا پکسل ہے جبکہ فرنٹ  پر نوچ میں چھپا سیلفی کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے۔

(جاری ہے)


اس فون کا   ڈسپلے 6.8 انچ پی-او ایل ای ڈی کے ساتھ فل ایچ ڈی پلس ہے جبکہ سائیڈوں سے ڈسپلے خمدار ہے۔ایل جی نے اس فون میں Wacom سٹائلس کی سپورٹ بھی شامل کی ہے، جس سے صارفین فوری نوٹس لے سکتے ہیں یا ڈرائنگ بنا سکتے ہیں۔
ایل جی ویلوٹ آئی پی 68 اور MIL-STD 810G سرٹیفائیڈ ہے۔ اس فون کی بیٹری 4300 ایم اے ایچ کی ہے لیکن کمپنی نے     اس کی فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ کے بارے میں نہیں بتایا۔

یہ فون چار رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ کوریا ٹیلی کام، ایل جی یو پلس یا ایس کے  ٹیلی کام سے خریدنے پر یہ مزید سستا ملے گا۔ فون کے پری آرڈر 14 مئی تک رہیں گے، جس کے بعد اسے 15 مئی سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ایل جی 15 مئی کو اس اس فون کے لیے دیگر اسسریز جیسے ایل جی ڈوئل سکرین اور ایل جی گرام 2 ان 1 سٹائلس بھی جاری کرے گا۔
تاریخ اشاعت: 2020-05-08

More Technology Articles