LG WILL SHOW OFF ITS PAPER THIN ROLLABLE OLED PANEL AT CES

LG WILL SHOW OFF ITS PAPER THIN  ROLLABLE OLED PANEL AT CES

ایل جی کاغذ سے پتلے لپیٹے جانے والے اوایل ای ڈی ڈسپلے کو متعارف کرانے والا ہے

2014 میں ایل جی نے اعلان کیا تھا کہ وہ 18 انچ کے ایسے او ایل ای ڈی ڈسپلے بنائے گا، جسے اخبار کی طرح رول کیا جا سکے گا۔ ایل جی کا انتہائی پتلا اور خوبصورت ڈسپلے کنزیومر الیکٹرونکس شو 2016 میں منظر عام پر لایا جانے ولا ہے۔او ایل ای ڈی کے حوالے سے ایل جی کے بہت سے آئیڈیاز میں سے ایک انتہائی پتلی لپیٹے جانے والی او ایل ای ڈی کا بھی ہے۔

(جاری ہے)


ایل جی اس دفعہ سی ای ایس 2016 میں کاغذ سے پتلے 55انچ کے او ایل ای ڈی ٹی وی ڈسپلے کے علاوہ 55انچ کا ایسا ڈسپلے بھی متعارف کرائے گا، جس میں ڈسپلے کے دونوں طرف الگ الگ تصویریں دیکھی جا سکیں گی۔

ایل جی 25 انچ کا آبشار کی طرح کا خمیدہ ایل سی ڈی بھی بنا رہا ہے۔ ایل جی 10.3انچ کی ایسی ایل سی ڈی سکرین بھی بنا رہا ہے جو صرف صارفین کے مخصوص دستانے پہننے پر کام کرے گی۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-04

More Technology Articles