LG will unveil world’s lightest 17-inch laptop at CES

LG Will Unveil World’s Lightest 17-inch Laptop At CES

ایل جی کنزیومر الیکٹرونکس شو میں دنیا کا ہلکا ترین 17 انچ لیپ ٹاپ متعارف کرائے گا

چند ہفتوں بعد  لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) منعقد ہونے والا  ہے۔ اس شو میں الیکٹرونکس اپلائنسز کو متعارف کرانے کے حوالے سے کمپنیوں نے اعلانات شروع کر دئیے ہیں۔ ایل جی نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ سی ای ایس میں Gram 17 کے نام 17 انچ کا ہلکا ترین لیپ ٹاپ متعارف کرائیں گے۔ اس لیپ ٹاپ کا وزن 1340 گرام ہوگا۔ اسی کلاس کے دوسرے لیپ ٹاپس کا وزن 2000 گرام یا اس سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ  ہے انہوں نے 15.6 انچ کلاس لیپ  ٹاپ کی باڈی میں 17 انچ ڈسپلے فٹ کیا ہے۔ اس لیپ ٹاپ میں  2560 x 1600 ریزولوشن اور 16:10 ایسپکٹ ریشو کے ساتھ   Wide Quad Extended Graphics Array  کلاس سکرین ہوگی۔ لیپ ٹاپ کے ہارڈ وئیر سے اندازہ  ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو سٹریمنگ، گیمنگ اور ڈاکیومنٹ ایڈیٹنگ کے لیے بہترین ہوگا۔

(جاری ہے)


اس لیپ ٹاپ کے ہارڈ وئیر کی تفصیل درج ذیل ہے۔


•    سکرین: 2560 x 1600 ریزولوشن کے ساتھ 17 انچ ڈبلیو کیو ایکس جی اے
•    پروسیسر: انٹل 8 ویں نسل کا انٹل کور پروسیسر
•    گرافکس: انٹل یو ایچ ڈی گرافکس
•    میموری: 8 جی بی / 16 جی بی ریم
•    انٹرنل سٹوریج: 256 جی بی / 512 جی بی
•    بیٹری: 72Wh (کمپنی کے مطابق لیپ ٹاپ کو 19.5 گھنٹے چلا سکتی ہے)
•    پورٹس: یو ایس بی 3.1 ٹائپ-سی (تھنڈر بولٹ 3 آپشن)، یو ایس بی 3.1 3، ڈوئل مائیک، ایچ ڈی ایم آئی، مائیکرو ایس ڈی، ایچ پی / مائیک آؤٹ ( کومبو)
ایل جی کا کہنا ہے کہ یہ لیپ ٹاپ پائیداری کےمعیار MIL-STD-810G پر بنایا گیا ہے، جو اسے شاک پروف، درجہ حرارت اور گرد سے بچاتا ہے۔
شناخت کے لیے اس لیپ ٹاپ میں فنگر پرنٹ سنسر بھی ہے۔ آڈیو کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے اس میں ڈی ٹی ایس ہیڈ فون ایکس ٹیکنالوجی ہے۔ سی ای ایس کا آغاز 8 جنوری سے شروع ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2018-12-13

More Technology Articles