LG X Power 2 with massive 4500 mAh battery

LG X Power 2 With Massive 4500 MAh Battery

زبردست بیٹری کے ساتھ ایل جی پاور 2 ،جون میں لانچ کیا جائے گا

موبائل ورلڈ کانگرس 2017 میں متعارف کرایا گیا ایل جی ایکس پاور 2 جون کے مہینے میں مارکیٹ میں فروخت کےلیےپیش کیا جائے گا۔ اگرچہ یہ سمارٹ فون ساری دنیا میں فروخت کےلیےپیش کیا جائے گا لیکن سب سے پہلے اسے جنوبی کوریا کے شہری خرید سکیں گے۔
جنوبی کوریا کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس سمارٹ فون کو جنوبی کوریا میں جون کے اوائل میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اسے جنوبی کوریا کے تینوں بڑے موبائل کیرئیر 265 ڈالر میں فروخت کریں گے۔
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ایل جی جنوبی کوریا کے صارفین سے بیٹری اور دوسرے حوالوں سے فیڈ بیک لینے کے بعد اسے ساری دنیا میں فروخت کرے گا۔
ایل جی ایکس پاور 2 کی فروخت میں اس کی 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری اور اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس فون کو ایک بار چارج کرنے پر صارفین تمام ویک اینڈ اسے سکون سے استعمال کر سکتےہیں۔

فون کی بیٹری 15 گھنٹے تک ویڈیو اور 18 گھنٹے تک انٹرنیٹ براؤز کر سکتی ہے۔
ایل جی ایکس پاور 2 کا ڈسپلے 5.5 انچ ہے جو ایچ ڈی (720p ) ریزولوشن کو سپورٹ کرتا ہے۔ فون میں 1.5 گیگا ہرٹز اوکٹا کور میڈیا ٹیک ایم ٹی 6750 پروسیسر، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی کی قابل توسیع سٹوریج ہے۔
فون کا رئیر کیمرہ zero shutter lag فیچر کے ساتھ 13 میکا پکسل کا ہے۔ فون کے 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرے کے لیے بھی اس میں الگ سے ایل ای ڈی فلیش لائٹ ہے، جس سے صارفین کم روشنی میں بھی اچھی تصاویر بنا سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-24

More Technology Articles