LG X4 plus unveiled in Korea

LG X4 Plus Unveiled In Korea

ایل جی نے 32-bit DAC نے MIL-STDریٹڈ LG X4+ کوریا میں لانچ کر دیا

ایل جی کے ایکس سیریز کے ہر فون کی کوئی نہ کوئی خصوصیت ہوتی ہے۔ LG X4+ سمارٹ فون MIL-STD-810G سرٹیفیکیشن کا حامل ہے۔ X4+ کی بیٹری لائف بھی 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری کی بدولت کافی بہتر ہے۔ فون میں سنیپ ڈریگن 425 چپ سیٹ کے ساتھ 2 جی بی ریم اور32 جی بی سٹوریج ہے۔ اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ پر چلنے والے اس فون کا ڈسپلے 5.3 انچ آئی پی ایس (720p)ہے۔

(جاری ہے)


فون میں 32-bit 192kHz آڈیو سپورٹ کے ساتھ ہائی کوالٹی DACہے۔


اس فون میں LG Payکی سپورٹ بھی ہے۔ سیکورٹی کے لیے فون کی بیک پر فنگر پرنٹ ریڈر بھی ہے۔
اس فون میں 13 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل سیلفی کیمرہ ہے۔
یہ فون فی الحال کوریا میں تقریباً 280 ڈالر میں فروخت کیا جائے گا۔یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس فون کو مغربی مارکیٹ میں لانچ کیا جائے گا یا نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-20

More Technology Articles