Majority of Chinese use internet on mobiles

Majority Of Chinese Use Internet On Mobiles

چین میں موبائل ڈؤائسس نے کمپیوٹر کو پیچھے چھوڑ دیا

چین کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آج کل لوگوں میں کمپیوٹر کی نسبت موبائل فون کے ذریعہ سے انٹرنیٹ استعمال کرنے کا رحجان زیادہ ہے۔
ملک میں موجود 632 ملین انٹرنیٹ صارفین میں سے 532 ملین صارفین تقریباً83 فیصد موبائل فون پر انٹر نیٹ استعمال کرتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں خطے میں انٹر نیٹ ٹریفک بڑھتی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)


مجموعی طور پر چھ ماہ میں انٹرنیٹ کا استعمال 2.3 فیصد تک بڑھا ہے جس میں سے موبائل صارفین کا حصہ 5.4 فیصد تک بڑھا ہے۔


چین میں موبائل فون کی بڑھتی ہوئی ترقی حیران کن نہیں ہے۔اس کی وجہ چین میں مقامی سستے موبائل فونز کی دستیابی بھی ہے۔
عین ممکن ہے کہ جلد یہ رواج امریکہ اور یورپ میں بھی پھیل جائے خاص کر جب سے سمارٹ فونز کی دستیابی نہایت آسان بن گی ہے، اور موبائل فون بنانے والی نئی سے نئی کمپنیاں سستے داموں پر فون فروخت کر رہی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-23

More Technology Articles