Meizu 16Xs announced with triple camera, UD fingerprint reader and Snapdragon 675

Meizu 16Xs Announced With Triple Camera, UD Fingerprint Reader And Snapdragon 675

میزو نے ٹرپل کیمرہ، ایس ڈی 675 کےساتھ میزو 16 ایکس ایس متعارف کرا دیا

میزو نے ایک دن پہلے حادثاتی طور پر 16 ایکس ایس (16Xs) لیک کر دیا تھا۔کمپنی نے اگلے ہی  دن اسے باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے۔
اس فون میں 6.2 انچ سپر ایمولیڈ پینل  ہے، جس کی ریزولوشن  1080 x 2232 پکسل ہے۔ اس فون میں انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر، سنیپ ڈریگن 675 چپ سیٹ، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
فون کی بیک پر 48 میگا پکسل + 8 میگا پکسل + 5 میگا پکسل کا ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔
48 میگا پکسل یونٹ کا اپرچر f/1.7 ہے جبکہ 8 میگا پکسل وائیڈ اینگل  کا اپرچر f/2.2 ہے۔ تیسرا کیمرہ ڈیپتھ سنسر ہے، جو پورٹریٹ موڈ کو بہتر بناتا ہے۔

(جاری ہے)

فون کے فرنٹ پر f/2.2اپرچر کے ساتھ 16 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔
اس فون میں mCharge 18W چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ فون میں اینڈروئیڈ 9.0 پائی بیسڈ Flyme OS 7.3انسٹال ہے۔
میزو 16 ایکس ایس چار رنگوں مڈ نائٹ بلیک، اٹلانٹس بلیو، کورل اورنج اور سلک وائٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

6 جی بی / 64 جی بی ماڈل کی قیمت 1698 یوان یا 245 ڈالر ہے جبکہ 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ماڈل کی قیمت 1998 یوان یا 289 ڈالر ہے۔ یہ فون 10 جون کو فروخت کے لیے پیش کیا جائےگا۔
اس کے ساتھ کمپنی نے ٹائپ-سی ائیرفون کا بھی اعلان کیا ہے۔ انہیں Meizu EP2C کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی قیمت 129 یوان یا 19 ڈالر ہے۔
Meizu 16Xs announced with triple camera, UD fingerprint reader and Snapdragon 675
تاریخ اشاعت: 2019-05-30

More Technology Articles