Meizu E3 goes official with dual camera, amazing price

Meizu E3 Goes Official With Dual Camera, Amazing Price

ڈؤئل کیمرہ اور حیرت انگیز قیمت کے ساتھ میزو ای 3 لانچ کر دیا گیا

میزو ای 3 کو باضابطہ طور پر چین میں جاری کر دیا گیا ہے۔ فون کا ہارڈوئیر کافی زبردست ہے مگر میزو نےا س کے باوجود اس کی قیمت مناسب ہی رکھی ہے۔
ای 3 میں 5.99 انچ کی آئی پی ایس ڈسپلے سکرین ہے، جس کی ریزولوشن 1080x2160 پکسل ہے۔فون میں سنیپ ڈریگن 636 چپ سیٹ(8x Kryo 260 کور، ایڈرینو 509 جی پی یو) ہے۔فون میں 6 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 128 جی بی کی قابل توسیع سٹوریج ہے۔


میزو ای 3 کی بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ فون کا مین کیمرہ 12 میگا پکسل( Sony IMX362، 1/2.55"، 1.4µm، f/1.9، ڈوئل پکسل آٹو فوکس) ہے۔ دوسرا ٹیلی کیم یونٹ 20 میگا پکسل (Sony IMX350، 1/2.8"، 1.0µm، f.2/6، PDAF، f/2.6) ہے۔ ان کے ساتھ ہی ڈوئل ٹون فلیش بھی ہے۔
یہ ڈوئل کیمرہ پس منظر کو دھندلا کر کے پورٹریٹ موڈ میں تصاویر بنا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل f/2.0 ہے۔


میٹل باڈی کےاس فون میں فنگرپرنٹ سنسر کو دائیں طرف نصب کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے سونی کی کچھ ڈیوائسز میں فنگر پرنٹ سنسر دائیں طرف نصب ہوتا تھا۔ میزو کا کہنا ہے کہ یہ فنگرپرنٹ سنسر ہمیشہ آن رہتے ہوئے صرف 0.2سیکنڈ میں فون کا لاک اوپن کر سکتا ہے۔
اس فون میں 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ جسے نئی کسٹومائز کیبل اور ایڈاپٹر کے ساتھ 20W پر فاسٹ چارج کیا جا سکتا ہے۔
کمپنی نے اس چارجنگ ٹیکنالوجی کو cold کا نام دیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی غالباً 5V/4A VOOC/Dash Charge کی طرح ہوگی۔
اس فون میں اینڈروئیڈ 7.1.2 کے ساتھ Flyme OS 7 اپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔ اس فون کے پری آرڈر 26 مارچ سے شروع ہونگے اور یہ 31 مارچ کو فراہم کیا جائے گا۔ یہ فون شیمپئن گولڈ، سیاہ اور نیلے رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔ اس فون کے 64 جی بی ماڈل کی قیمت 1799 یوان یا 284 ڈالر جبکہ 128 جی بی ماڈل کی قیمت 1999 یوان یا 315 ڈالر ہے۔
اس فون کا ایک محدود ایڈیشن Meizu E3 J-20 Edition کے نام سے بھی جاری کیا گیا ہے۔ جو J-20 فائٹر جیٹ کے نام پر ہے۔ اس فون کی قیمت 2499 یوان یا 395 ڈالر ہے۔ اس فون کی بیک بالکل جے 20 سے ملتی ہے اور اسے کسٹم جے 20 کیس، میموریل کارڈ اور جے 20 سم ایجیکٹر کے ساتھ فروخت کیا جائے گا۔

Meizu E3 goes official with dual camera, amazing price
تاریخ اشاعت: 2018-03-22

More Technology Articles