Meizu M3 Max goes official

Meizu M3 Max Goes Official

میزو ایم 3 میکس منظر عام پر آگیا

میزو نے ایم 3 میکس(M3 Max) کے نام سے ایک نیا سمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔6انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے ایم 3 میکس میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 10 چپ سیٹ کے ساتھ اوکٹاکور 1.8 گیگا ہرٹز سی پی یو اور Mali T860جی پی یو ہے۔
ایم 3 میکس میں 3 جی بی ریم ، بڑھائے جانے کےقابل 64 جی بی انٹرنل سٹوریج، فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4100 ایم اے ایچ کی بیٹری، 13 میگا پکسل پرائمری کیمرہ اور 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ ہے۔

(جاری ہے)

اس ڈیوائس کے ہوم بٹن میں ہی فنگر پرنٹ سکینر شامل کر دیا گیاہے۔
ایم 3 میکس کی پیمائش 163.4 x 81.6 x 7.94ملی میٹر اور وزن 189 گرام ہے۔ اس ڈیوائس میں ہائی بریڈ ڈوئل سم اور 4 جی VoLTEسپورٹ کے ساتھ اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو کی بنیاد پر بنایا گیا Flyme OS 5.2آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔یہ فون چار رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ چین میں اس کی قیمت 1699 یوان یا 255 ڈالر ہے۔چین میں یہ 15 ستمبر سے فروخت کےلیے پیش کر دیا جائے گا اور اس کے پری آرڈر 12ستمبر سے شروع ہونگے۔

Meizu M3 Max goes official
تاریخ اشاعت: 2016-09-05

More Technology Articles