Meizu Note 8 unveiled with a 6 inch screen

Meizu Note 8 Unveiled With A 6 Inch Screen

6 انچ سکرین، ڈوئل کیمرہ اور 3600 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ میزو نوٹ 8 متعارف کرا دیا گیا

میزو نے ایکس 8 کے مناسب قیمت کے متبادل کے طور پر میزو نوٹ 8 متعارف کرا دیا ہے۔اس کی بیک پر وہی ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے لیکن اس کی سکرین قدرے چھوٹی اور بیٹری تھوڑی بڑی ہے۔ حیرت انگیز طور پر اس کی قیمت کافی کم ہے۔ میزو نوٹ 8 کی قیمت 1300 یوان یا 185 ڈالر یا 165 یورو ہے۔ اس کی فروخت کا آغاز 1 نومبر سے ہوگا۔
میٹل باڈی کے اس فون کو 4 رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔
اس کی نوچ فری سکرین 6 انچ کی ہے، جس کی ایسپکٹ ریشو 18:9 اور ریزولوشن 1,080 x 2,160 پکسل ہے۔ اس کی برائٹ نیس 450 nits اور کنٹراسٹ ریشو 1500:1 ہے۔
میزو نوٹ 8 میں بیک پر 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کا ڈؤئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ اس میں سے مین کیمرہ بڑے1.4µm پکسل سائز، f/1.9 اپرچر اور Dual Pixel AF فیچر کےساتھ Sony IMX362 ہے۔
میزو نوٹ 8 کے فرنٹ پر چہرے کی شناخت کے فیچر کے ساتھ f/2.0 اپرچر کے ساتھ 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔

(جاری ہے)

مزید سیکورٹی کے لیے فون کی بیک فنگر پرنٹ ریڈر بھی ہے۔
میزو نوٹ 8 میں چار کورٹیکس-اے73 بیسڈ کور اور 4 اے 53 کورز کے ساتھ اوکٹا کور کرائیو‎ پروسیسر ہے۔ گرافکس کے لیے اس میں ایڈرینو 506 جی پی یو ہے۔ قصہ مختصر اس میں سنیپ ڈریگن 660 کا ڈاؤن کلاک پروسیسر اور سنیپ ڈریگن 450 کا جی پی یو ہے۔ میزو نوٹ 8 میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس میں اینڈروئیڈ اوریو بیسڈ آپریٹنگ سسٹم Flyme OS انسٹال ہے۔ اس میں 18W فاسٹ چارجنگ (mCharge) کے ساتھ 3600 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے چارج کرنے کے لیے مائیکرو یو ایس بی پورٹ استعمال کرنی پڑی ہے۔ میزو نوٹ 8 میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک کو برقرار رکھا گیا ہے۔
میزو نوٹ 8 کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ اسے چین میں اگلے ماہ جاری کیا جائے گا۔
تاریخ اشاعت: 2018-10-25

More Technology Articles