MEIZU UNVEILS THE MOST POWERFUL UBUNTU PHONE YET Pro 5

MEIZU UNVEILS THE MOST POWERFUL UBUNTU PHONE YET Pro 5

میزو پرو 5 اوبنٹو ایڈیشن

چینی کمپنی میزو نے پرو 5 اوبنٹو ایڈیشن(Ubuntu Edition) متعارف کرادیا ہے۔ ہارڈ وئیر کے لحاظ سے یہ اب تک کا سب سے بہترین سمارٹ فون ہے۔اس سمارٹ فون کی سکرین 5.7 انچ ایمولڈ1080pہے۔ ڈیوائس میں ایک چھوٹا فنگر پرنٹ سکینر بھی ہے۔ ڈیوائس میں اوکٹا کور سام سنگ ایگزینوس 7420 نصب ہے۔ یہ فون 3 جی بی اور 4 جی بی ورژ ن میں لانچ کیا جائے گا۔ انٹرنل سٹوریج میں بھی یہ فون 32 جی بی اور 64 جی بی ورژن میں لانچ ہوگا۔

(جاری ہے)


ڈیوائس کا باقی ہارڈ وئیر بھی کافی متاثر کن ہے۔ فون کا رئیر کیمرہ 21 میگا پکسل ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔ فون میں 3050 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ میزو نے یہی ہارڈ وئیر پرو5 کے معیاری ایڈ یشن میں بھی استعمال کیا ہے۔ پرو5 میں اوبنٹو کی جگہ اینڈروئیڈ لولی پاپ انسٹال ہے۔
پرو5 اوبنٹو ایڈیشن کے پری آرڈر سوموار سے موبائل ورلڈ کانگرس بارسلونا کے دوران شروع ہونگے۔

MEIZU UNVEILS THE MOST POWERFUL UBUNTU PHONE YET Pro 5
تاریخ اشاعت: 2016-02-17

More Technology Articles