Microsoft announces new Surface Pro

Microsoft Announces New Surface Pro

مائیکرو سافٹ نے نئے سرفس پرو کا اعلان کر دیا

مائیکروسافٹ نے نئے سرفس پرو کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ڈیوائس پچھلے سال متعارف کرائی گئی  سرفس پرو 4 کی جانشین ہے۔نیا ماڈل ایک نئے ڈیزائن ، نئے ڈسپلے، نئے ہارڈ وئیر، کچھ نئے سافٹ وئیر اور نئی اسسریز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
نئے سرفس پرو کو دوبارہ ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اب یہ سب سے پتلی(8.5 ملی میٹر) اور سب سے ہلکی(1.7 پاؤنڈ) سرفس ڈیوائس ہے۔

بیک پر نئے جوڑ(hinge) سے اسے 165 ڈگری  یعنی تقریباً ہموار سطح کے برابر کھولا جا سکتا ہے جو لکھنے یا ڈرائنگ کے لیے بہترین ہے۔
نئے سرفس پرو کی  سکرین  12.3 انچ، 2736x1824، PixelSense Display کے ساتھ 267  پی پی آئی اور اس کی  ایسپکٹ ریشو 3:2 ہے۔ سرفس سٹوڈیو کی طرح نئے سرفس پرو میں بھی کلر سوئچر پروفائلز کا آپشن ہے۔
سرفس پروساتویں نسل کے انٹل کے کابی لیک کور ایم 3، کور آئی 5 اور کور آئی 7 ورژن میں دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

کور ایم 3 اور کور آئی 5 ورژن فین کے بغیر ہونگے، کور آئی 5 میں یہ سسٹم پہلی بار آیا ہے۔
کور ایم 3 ماڈل صرف ایک ہی کنفگریشن یعنی 4 جی بی ریم، 128 جی بی فلیش سٹوریج اور انٹل ایچ ڈی گرافکس 615 کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
کور آئی 5 ماڈل کو 2 کنفگریشن میں فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔ 4 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج کے ساتھ اسے 8 جی بی ریم اور 256 جی بی سٹوری اور انٹل ایچ ڈی گرافکس 620 کے ساتھ فروخت کیا جائے گا۔
کور آئی 7 ماڈل کو 3 کنفگریشن میں متعارف کرایا گیاہے۔ یہ  8 جی بی ریم او128 جی بی سٹوریج، 16 جی بی ریم اور 512 جی بی سٹوریج، اور 16 جی بی ریم اور 1 ٹی بی سٹوریج کے ساتھ ہوگا۔ آئی 7 کے تمام ماڈلز میں انٹل آئیریس پلس گرافکس 640  ہے۔
سرفس پرو کے دوسرے ہارڈ وئیر میں ایک یو ایس بی 3.0 کنکٹر، ایک منی ڈسپلے پورٹ، مائیکرو ایس ڈی ایکس سی کارڈ ریڈر اور ہیڈ فون جیک  شامل ہے۔
اس کے بیک پر 8 میگا پکسل اور فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرہ ہے۔ دونوں کیمرے 1080p ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ سرفس پرو میں دو مائیکرو فونز کے علاوہ ڈولبی آڈیو پریمیم کے ساتھ  نیا 1.6W سٹیریو سپیکر بھی ہے۔
نئے سرفس پرو کے ساتھ مائیکروسافٹ نے نیا سرفس پین بھی متعارف کرایا ہے، جس کا پریشر پوائنٹ 4096 ہے۔ یہ پین  ایپل پنسل کی طرح الگ سے 99 ڈالر میں فروخت کیا جائے گا۔
مائیکروسافٹ نے نئے Signature Type Covers بھی متعارف کرائے ہیں جنہیں تین رنگوں میں 129 ڈالر میں خریدا جا سکتا ہے۔
مائیکرو سافٹ کا نیا سرفس ڈاک اب دو 4K ڈسپلے اور 4 یو ایس بی پورٹس کو سپورٹ کرتا ہے۔ اسے مائیکروسافٹ سرفس کنکٹ پورٹ کے ذریعے پلگ کیا جا سکتا ہے۔
صارفین نئے سرفس پرو کے ساتھ سرفس ڈائل بھی استعمال کر سکتے ہیں لیکن اسے بھی الگ سے 99 ڈالر میں خریدنا پڑتا ہے۔

مائیکروسافٹ نے نئے سرفس پین سے فائدہ اٹھانے کےلیے آفس 365 میں نئے inkingفیچر بھی  اپ ڈیٹ کیے ہیں۔ مائیکروسافٹ نے Whiteboard کے نام سے ایک خصوصی ایپ بھی متعارف کرائی ہے، جسے صرف سرفس صارفین استعمال کر سکتےہیں۔
سرفس پرو کے بنیادی ماڈل کی قیمت 799.99 ڈالر ہےاور یہ پری آرڈر پر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-24

More Technology Articles