Microsoft announces Surface Duo - a foldable Android phone with two screens

Microsoft Announces Surface Duo - A Foldable Android Phone With Two Screens

مائیکرو سافٹ نے دو سکرینز کے ساتھ فولڈ ایبل اینڈروئیڈ فون ”سرفس ڈاؤو“ کا اعلان کر دیا

مائیکرو سافٹ نے سرفس ڈیوائس متعارف کرانے کی تقریب میں  سرفس ڈاؤو (Surface Duo) سمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔یہ ایک اینڈروئیڈ ڈیوائس ہے، جس میں 5.6 انچ کی ڈبل سکرین ہے۔ یہ ڈبل سکرین اصل میں دو پینل ہیں، جنہیں ساتھ ساتھ جوڑا گیا ہے لیکن اس کے باوجود دونوں کے بیچ کافی فاصلہ ہے۔ یہ فون  ایک ہی تصویر یا ایپ  کو دو سکرینوں پر پھیلا سکتا ہے لیکن درمیان میں فاصلہ ہونے کی وجہ سے تصویر کافی عجیب و غریب دکھائی دیتی ہے۔

(جاری ہے)

اس فون میں  بنیادی طور پر ایک سکرین گیمز کے ڈسپلے اور دوسری ٹائپنگ یا کنٹرول کے لیے ہے۔یہ تصور ہم ایل جی ڈوئل سکرین  یا ROG Phones Twin Dock میں دیکھ چکے ہیں۔
سرفس ڈاؤو  صارفین کے لیے اگلے سال  کے آخر تک پیش کی جائے گی۔تب تک صارفین اس ڈیوائس کے لیے خصوصی گیمز  اور ایپس تیار کر سکتے ہیں۔
مائیکروسافٹ نے اس فون کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائی تاہم کمپنی نے بتایا کہ  جوڑ میں موجود قبضے کی وجہ سے یہ سکرین 360 ڈگری پر مڑ سکتی ہے۔یعنی صارفین اس فون کی سکرین کو باہر کی طرف یا اندر کی طرف فولڈ کر سکتے ہیں۔
Microsoft announces Surface Duo - a foldable Android phone with two screens
تاریخ اشاعت: 2019-10-03

More Technology Articles