Microsoft Lumia 430 is announced as the most affordable Lumia ever, to cost $70

Microsoft Lumia 430 Is Announced As The Most Affordable Lumia Ever, To Cost $70

مائیکرسافٹ نے نیا سمارٹ فون لومیا 430 صرف 70 ڈالر میں متعارف کرا دیا

مائیکروسافٹ نے لومیا سیریز کا ایک نیا اور سستا ترین سمارٹ فون لومیا 430 کے نام سے متعارف کرایا ہے۔اس سمارٹ فون کی قیمت صرف 70 ڈالر ہوگی۔
صرف 70 ڈالر میں لومیا 430 کے صارفین تمام ونڈوز فون ایپلی کیشنز سے مستفید ہوسکیں گے۔ مائیکروسافٹ لومیا 430 کی ڈسپلے سکرین 4 انچ کی ہے جس کی ریزولوشن 480x600 اپکسلز ہے۔ اس کا پراسیسر سنیپ ڈریگن 200 ایس او سی 1.2 گیگا ہرٹز ہے۔

ڈؤئل سم لومیا 430 کی ریم 1 جی بی کی اور انٹرنل سٹوریج 8 جی بی کی ہے جسے بڑھایا بھی جا سکتاہے۔

(جاری ہے)

مین کیمرہ 2 میگا پکسل کا ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ 640x480 پکسل کی تصاویر بنا سکتاہے۔ ایک جی بی ریم کی وجہ سے یہ تمام ونڈوز فون ایپلی کیشن کو چلا سکتا ہے۔ لومیا 430 میں ونڈوز فون 8.1 انسٹال ہے جسے بعد میں ونڈوز 10 فار فونز پر بھی اپ گریڈ کیا جا سکے گا۔
لومیا 430 میں پہلے سے سکائپ ، مائیکروسافٹ آفس، کینڈی کرش ساگا اور مائنز کرافٹ پاکٹ ایڈیشن انسٹال ہونگے۔ لومیا 430 استعمال کرنے والوں کو ون ڈرائیو پر 30 جی بی مفت سٹوریج بھی مہیا کی جائے گی۔امید ہے کہ اس سمارٹ فون کو اپریل میں مختلف رنگ برنگے ماڈلز میں لانچ کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-19

More Technology Articles