Microsoft unveils 10-inch Surface Go for 399 dollar

Microsoft Unveils 10-inch Surface Go For 399 Dollar

مائیکروسافٹ نے 399 ڈالر میں 10 انچ سرفس گو متعارف کرا دیا

مائیکروسافٹ شاید سمارٹ فون کی مارکیٹ سے باہر ہو گیا ہے لیکن ٹیبلٹ اور ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ڈیسک ٹاپ مارکیٹ میں موجود ہے۔کمپنی نے ابھی ونڈوز 10 لائٹ ایس کے ساتھ 10 انچ سرفس گو متعارف کرایا ہے۔یہ ڈیوائس اصل میں سرفس پرو ہی ہے لیکن اس کی قیمت کافی کم ہے۔ یہ کافی ہلکا اورکچھ زیادہ خوبصورت بھی ہے۔
سرفس گو کی سکرین 1800 x 1200پکسل ریزولوشن کے ساتھ 3:2 ہے۔

مائیکروسافٹ کے مطابق یہ اب تک کا پتلا ترین سرفس ہے۔اس کا وزن 520 گرام ہے۔ یعنی یہ آئی پیڈ سے تھوڑا بھاری اور سرفس پرو سے ہلکا ہے۔
اس میں Pentium Gold 4415Y پراسیسر، 4 جی بی یا 8 جی بی ریم اور 64 جی بی eMMC یا 128 جی جی ایس ایس ڈی ہے۔ابھی تو مائیکروسافٹ سرفس گو صرف وائی فائی آپشن میں دستیاب ہے۔ اس سال کے آخر میں یہ ایل ٹی ای آپشن میں بھی دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)


ونڈوز 10 لائٹ ایس کے ساتھ پیش کرنے کا مطلب ہے کہ اس ڈیوائس میں آپ صرف ایج براؤزر استعمال کر سکتے ہیں اور ڈاؤن لوڈ کے لیے مائیکروسافٹ سٹؤر استعمال کر سکتے ہیں۔ ہاں آپ اسے فل ونڈوز 10 پر بھی اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ اس نئے ٹیبلٹ کے ساتھ مائیکروسافٹ نے کچھ اچھی اسسریز بھی پیش کی ہیں۔ اس کے ساتھ 35 ڈالر میں وائرلیس ماؤس، 99 ڈالر میں ٹائپ کور اور 99 ڈالر میں سرفس پین بھی پیش کیا جا رہا ہے۔
سرفس گو کے 4 جی بی / 64 جی بی ورژن کی قیمت 399 ڈالر اور 8 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 549 ڈالر ہے۔ سرفس گو کے پری ارڈر تو شروع ہو چکے ہیں لیکن اس کی فراہمی اگست سے شروع ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-11

More Technology Articles