Microsoft unveils the Surface Laptop 3, Pro 7 and the Pro X

Microsoft Unveils The Surface Laptop 3, Pro 7 And The Pro X

مائیکروسافٹ نے سرفس لیپ ٹاپ 3، پرو 7 اور پرو ایکس متعارف کرا دئیے

مائیکروسافٹ نے اپنی سالانہ تقریب میں سرفس پین کے ساتھ 3 نئی ونڈوز 10 سروفس مصنوعات بھی متعارف کرائی ہیں۔ یہ ڈیوائسز سرفس لیپ ٹاپ 3، سرفس پرو 7 اور سرفس پرو ایکس  ہیں۔ان کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں:۔

سرفس لیپ ٹاپ 3
سرفس لیپ ٹاپ 3 کا ڈیزائن کسی حد تک اپنے پیش رو جیسا ہے۔اس ڈیوائس میں یو ایس بی – سی پورٹ بھی ہے، جسے ڈیٹا ٹرانسفر کے  علاوہ چارجنگ کے لیے بھی استعمال  کیا جا سکتا ہے۔
اس میں مائیکروسافٹ کا پروپرائیٹری چارجنگ کنکٹر بھی ہے۔ یہ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ڈیوائس کو 80 فیصد تک چارج کر سکتا ہے جبکہ اس کی بیٹری لائف ایک دن  تک ہو گئی ہے۔
سرفس لیپ ٹاپ 3 دو سائز 13.5 اور 15 انچ میں پیش کیا گیا ہے۔دونوں کی ایسپکٹ ریشو 3:2 ہے لیکن صرف 13 انچ ماڈل میں انٹل کا 10 ویں نسل کا  آئس لیک کواڈ کور پروسیسر ہے۔

(جاری ہے)

15 انچ ماڈل میں اے ایم ڈی کا نیا Ryzen موبائل چپ ہے۔

اس لیپ ٹاپ  کے 13 انچ ورژن کی ابتدائی قیمت 999 ڈالر اور 15 انچ ماڈل کی قیمت 1199 ڈالر ہے۔اس کے کور آئی فائیو 8 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت 1299 ڈالر، کور آئی سیون 16 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت 1599 ڈالر اور کور آئی سیون 16 جی بی / 512 جی بی ماڈل کی قیمت 1999 ڈالر ہے۔

سرفس پرو 7
سرفس پرو 7 میں یو ایس بی کنکٹر کے  ساتھ ورڈ اور ایکسل ایڈیٹنگ کے لیے  سرفس پین بھی   ہے۔
ہینڈ رائٹنگ کی شناخت کا فیچر بھی اس پیکیج میں شامل ہے۔سرفس پرو 7 میں سرفس پرو6 کے ہارڈ وئیر کو ہی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اس میں انٹل کا تازہ ترین موبائل پروسیسر، 12.3 انچ کی سکرین اور 3:2 ایسپکٹ ریشو ہے۔
اس کے کور آئی تھری 4 جی بی / 128 ماڈل کی قیمت 749 ڈالر ، کور آئی فائیو 8 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 899 ڈالر، کور آئی فائیو8 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت 1199ڈالر ، کور آئی فائیو 16 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت 1399 ڈالر، کور آئی سیون 16 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت 1499 ڈالر اور کور آئی سیون 16 جی بی / 1 ٹی بی ماڈل کی قیمت 2299 ڈالر ہے۔
اس کی فروخت کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔

سرفس پرو ایکس
سرفس پرو 7 کی طرح سرفس پرو ایکس بھی الگ ہونے والے  کی بورڈ کے ساتھ  بہترین ٹیبلٹ ڈیوائس ہے لیکن اس میں کسٹم کوالکوم چپ سیٹ، سرفس ایس کیو1، ہے۔اس لیے یہ سرفس آرٹی یا سرفس 2 کی طرح انٹری لیول ڈیوائس نہیں ہے۔
پتلے بیزل کے ساتھ اس  کا ڈسپلے 13 انچ کا ہے لیکن چیسز ریگولر سرفس پرو جیسی ہے۔اس کے ساتھ نیا سرفس سلم سٹائلس بھی فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔اس ڈیوائس کا وزن 800 گرام ہے اور یہ 5.3 ملی میٹر موٹی ہے۔اس ڈیوائس میں یو ایس بی – سی کنکٹر بھی ہے۔ اس کی فروخت کا آغاز 5 نومبر سے ہوگا۔ اس کی ابتدائی قیمت 999 ڈالر ہے۔
Microsoft unveils the Surface Laptop 3, Pro 7 and the Pro X
تاریخ اشاعت: 2019-10-03

More Technology Articles