Microsoft VR headsets now up for pre order

Microsoft VR Headsets Now Up For Pre Order

17اکتوبر کو لانچ ہونے والے مائیکروسافٹ کے وی آر ہیڈ سیٹس کے پری آرڈر شروع ہوگئے

مائیکروسافٹ نے سان فرانسسکو میں ہونے والی ایک تقریب میں  اعلان کیا ہے کہ صارفین 17 اکتوبر کو مائیکروسافٹ کےشراکت داروں کے  لانچ ہونے والے وی آر ہیڈ سیٹ کو پری آرڈر کر سکتے ہیں۔ مائیکروسافٹ اسی دن ونڈوز 10 فال کریٹرز اپ ڈیٹ  جاری کر ے گا، جس سے  کمپنی کا مکسڈ رئیلٹی ہب پبلک تک پہنچ جائے گا۔ صارفین جن ماڈلز کے وی آر ہیڈ سیٹ پری آرڈر کر سکتےہیں، اُن میں ایسر، ڈیل، ایچ پی، لینوو اور سام سنگ شامل ہیں۔

ان سب کی قیمت 400 سے 500 ڈالر ہے۔ان میں مائیکروسافٹ کا اوکلس کی طرح کے مکسڈ رئیلٹی کنٹرولرز شامل ہیں۔ان تمام ہیڈ سیٹس کی تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں۔
ان سب میں سام سنگ  کا ہیڈ سیٹ کافی بہتر لگ رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ واحد ہیڈ سیٹ ہے جو او ایل ای ڈی ڈسپلے اور پریمیم اے کے جی ہیڈفونز کے ساتھ ہے۔

سام سنگ کے ہیڈ سیٹ کے لیے صارفین کو 6 نومبر تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔
مائیکروسافٹ کو دوسری کمپنیوں کے مقابلے میں دو طرح سےبرتری حاصل ہے۔ اس کے شراکت داروں کے ہیڈ سیٹس میں 6 ڈگری موومنٹس کے ایکسٹرنل کیمرے کی ضرورت نہیں۔ اس کے علاوہ یہ ذرا ہلکے پھلکے ہارڈ وئیر والی مشین پر بھی چل جاتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-03

More Technology Articles