Mobilink Launches Jazz X Feature Phone and Smartphones

Mobilink Launches Jazz X Feature Phone And Smartphones

موبی لنک نے جاز ایکس سیریز کے 4 فون متعارف کرا دئیے

جیسا کہ چند دن پہلے کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا (تفصیلات اس صفحے پر)
موبی لنک نے پاکستان میں چار فون متعارف کرا دئیے ہیں۔ یہ فونز 8000 سے کم قیمت کے ہیں۔ان 3جی ان ایبل فونز میں سے 3 اینڈروئیڈ سمارٹ فونز ہیں جبکہ ایک فیچر فون ہے۔
جاز ایکس سیریز میں فیچر فون کو ایکسائیٹ(Xcite) کا اور سمارٹ فونز کو ایکسپلورر (Xplore)کا نام دیا گیا ہے۔

فونز کی خریداری پر موبی لنک نے مفت بنڈلز بھی متعارف کرائے ہیں۔ان فری سہولیات میں تمام فونز کے ساتھ 800 روپے کا بیلنس، 2 جی بی 3 جی ڈیٹا جے ایس 500 اور جےایس 700 کے ساتھ چارہ ماہ تک مفت فیس بک، وٹس ایپ اور ٹوئٹر بھی شامل ہیں۔
مزید یہ کہ تمام فونز ہائیر نے بنائے ہیں جن کو 18 ماہ کی وارنٹی کے ساتھ فروخت کیا جائےگا۔

(جاری ہے)

بعد از فروخت سروس بھی ہائیر ہی فراہم کرے گا۔

یہ تمام فونز پاکستان بھر میں موبی لنک فرنچائزز پر دستیاب ہیں۔ کوئی بھی فون نیٹ ورک لاکڈ نہیں ہے۔
ان تمام فونز کی تفصیلات ذیل میں ہیں۔

موبی لنک ایکس جے ایف 100(X JF100)
جے ایف100 فیچر فون ہے ، جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
• چپ سیٹ: 611 میگا ہرٹز
• آپریٹنگ سسٹم: جاوا بیسڈ او ایس
• نیٹ ورک سپورٹ: 2جی، 3جی، ڈوئل سم
• ڈیزائن: بار
• ڈسپلے:2.4 انچ، کیو وی جی اے ڈسپلے
• فون بک میموری:1000 رابطے محفوظ کیےجا سکتے ہیں
• مائیکروایس ڈی 16 جی بی
• رئیر کیمرہ: 2 میگا پکسل(ویڈیو ریکارڈنگ)
• فرنٹ کیمرہ: وی جی اے(0.3 میگا پکسل)
• دیگر:بلوٹوتھ، فلیش لائٹ، ایف ایم ریڈیو، وائی فائی، ویڈیو کال
• بیٹری: 1200 ایم اے ایچ
• قیمت :2999 روپے

موبی لنک ایکس جے ایس 300(JS300)
جے ایس 300 کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

• چپ سیٹ:میڈیا ٹیک ڈوئل کور 1.0 گیگا ہرٹز
• آپریٹنگ سسٹم: اینڈروئیڈ کٹ کیٹ
• نیٹ ورک سپورٹ: 2 جی، 3جی ، ڈوئل سم
• ڈیزائن:بار ٹچ سکرین
• ڈسپلے:3.5 انچ
• ریم:512 ایم بی
• انٹرنل سٹوریج:4جی بی
• ایکسٹرنل سٹوریج: 32 جی بی تک
• رئیر کیمرہ:2 میگا پکسل(ویڈیو ریکارڈنگ)
• فرنٹ کیمرہ: وی جی اے (0.3 میگا پکسل)
• کنکٹیویٹی:بلوٹوتھ 4.0، وائی فائی b/g/n ، یوایس بی 2.0،Gyro
• بیٹری:1300 ایم اے ایچ
• قیمت:4299روپے

موبی لنک ایکس جے ایس 500(JS500)
موبی لنک ایکس جے ایس 500 کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

• چپ سیٹ: میڈیا ٹیک ڈوئل کور 1.3 گیگا ہرٹز
• آپریٹنگ سسٹم:اینڈروئیڈ 4.4 کٹ کیٹ
• نیٹ ورک سپورٹ:2جی بی، 3جی ، ڈوئل سم
• ڈیزائن:بار ٹچ سکرین
• ڈسپلے:4.0 انچ
• ریم:512 ایم بی
• انٹرنل سٹوریج:4جی بی
• رئیر کیمرہ:2 میگا پکسل(ویڈیوریکارڈنگ اور فلیش)
• فرنٹ کیمرہ:وی جی اے(0.3 میگا پکسل)
• کنکٹیویٹی:بلوٹوتھ4.0، وائی فائی b/g/n ، یو ایس بی 2.0،Gyro
• بیٹری:1300 ایم اے ایچ
• قیمت:5499 روپے

موبی لنک ایکس جے ایس 700(JS700)
ایکس سیریز کے ہائی اینڈ سمارٹ فون موبی لنک ایکس جے ایس 700 کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

• چپ سیٹ: میڈیا ٹیک ڈوئل کور1.0 گیگا ہرٹز
• آپریٹنگ سسٹم: اینڈروئیڈ4.4 کٹ کیٹ
• نیٹ ورک سپورٹ: 2جی ، 3جی، ڈوئل سم
• ڈیزائن: بار ٹچ سکرین
• ڈسپلے :5انچ
• ریم:1جی بی
• انٹرنل سٹوریج:8جی بی
• ایکسٹرنل سٹوریج:32جی بی تک
• رئیر کیمرہ:5میگا پکسل(ویڈیو ریکارڈنگ، فلیش)
• فرنٹ کیمرہ:2میگا پکسل
• کنکٹیویٹی:بلوٹوتھ4.0، وائی فائی b/g/n ، یو ایس بی 2.0،Gyro
• بیٹری:2000 ایم اے ایچ
• قیمت:7999روپے

Mobilink Launches Jazz X Feature Phone and Smartphones
تاریخ اشاعت: 2015-12-19

More Technology Articles