Motorized suitcase lets you ride to your gate like a boss

Motorized Suitcase Lets You Ride To Your Gate Like A Boss

موٹرائزڈ سوٹ کیس آپ کا سامان ہی نہیں آپ کو بھی اٹھا سکتے ہیں

سفر کی تھکاؤٹ کے ساتھ ائیرپورٹ پر سیکورٹی، ہجوم اور کئی قطاروں سے ہوتے ہوئے گیٹ تک آنا مزید تھکا دیتا ہے۔اس مشکل کا حل موڈو بیگ(Modobag) کی شکل میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اس سوٹ کیس میں صرف سامان ہی نہیں پیک نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس کے اوپر بیٹھ کر مسافر بھی کم سے کم وقت میں ائیر پورٹ سے باہر آسکتے ہیں۔
موڈو بیگ متعارف کرانے والی کمپنی نے پچھلےسال کک سٹارٹر پر فنڈ ریزنگ کے لیے مہم شروع کی تھی، جو ناکام ہوگئی، اس سال کمپنی نے پھر سے انڈیگوگو پر فنڈریزنگ کے لیے مہم شروع کی ہے۔

50 ڈالر کے لیے شروع کی جانے والی مہم میں اب تک 2 لاکھ ڈالر سے زیادہ جمع ہوچکے ہیں اور مہم ختم ہونے میں تقریباً ہفتے باقی ہیں۔

(جاری ہے)


موٹو بیگ کی رفتار 8 میل فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے، جو پیدل رفتار سے 3 گنا زیادہ ہے۔اس بیگ کی بیٹری کو ایک بار چارج کرنے سے آپ بیگ پر 6 میل تک سفر کر سکتے ہیں۔بیگ کو چارج کرنے کے لیے اس میں یو ایس بی پورٹ بھی ہے۔اس بیگ کا وزن 19 پاؤنڈ ہے ، جو بہت سی ائیر لائن کے مطابق مناسب نہیں ہے۔
سب سے پہلے موڈو بیگ کی بکنگ کرانے والوں کے لیے اس کی قیمت 995 ڈالر رکھی گئی ہے۔ مارکیٹ میں آنے کے بعد اس کی قیمت کچھ زیادہ ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-29

More Technology Articles