Motorola Moto X Style and Moto X Play announced

Motorola Moto X Style And Moto X Play Announced

موٹرولا موٹو ایکس سٹائل اور موٹو ایکس پلے

موٹرولا نے تین نئے فون متعارف کرائےہیں۔ Moto G (3rd gen)تو کافی دنوں سے خبروں میں آتا رہا ہے(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اس سمارٹ فون کے علاوہ موٹرولا نے دو سمارٹ فونز موٹرولا ایکس سٹائل اور موٹرولا ایکس پلے کو بھی متعارف کرایا ہے۔
ان میں سےایک فلیگ شپ ہے اور دوسرا متوسط درجے سے اوپر کی رینج کا فون ہے، تاہم اس میں بہت سی خصوصیات ہیں۔



موٹرولا موٹو ایکس سٹائل
موٹرولا موٹو ایکس سٹائل(Motorola Moto X Style) کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
ڈسپلے سائز: 5.7انچ کیو ایچ ڈی
ڈسپلے ریشو: 76%سکرین ٹو باڈی ریشو
چپ سیٹ: سنیپ ڈریگن 808
پروسیسر: ہیکسا کور 1.8گیگا ہرٹز
ریم: 3 جی بی
سٹوریج 16 جی بی / 32 جی بی / 64 جی بی (تین ورژنز)
کارڈ سلاٹ: مائیکروایس ڈی (128 جی بی تک کی سپورٹ)
رئیر کیمرہ: 21میگا پکسل(f/2.0، فیز ڈیٹیکشن، آٹو فوکس اور Dual Color Correlated Temperature فلیش کے ساتھ)
ویڈیو ریکارڈنگ سپورٹ: 4K اور HDR
فرنٹ کیمرہ: 5 میگا پکسل (87ڈگری چوڑے اینگل اور فرنٹ فلیش کے ساتھ)
بیٹری: 3000 ایم اے ایچ
قیمت: 399ڈالر(امریکا میں)
دستیابی: ستمبر 2015

موٹرولا نے اس سمارٹ میں فرنٹ پر سٹریو سپیکر بحال رکھے ہیں، جس کی وجہ سے اس کا موازنہ ایپل آئی فون 6ایس اور سام سنگ گلیکسی ایس 6 سے کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

موٹرولا موٹو ایکس سٹائل کا کیمرہ دنیا کے تین بہترین کیمرہ میں سے ایک ہے۔تیز رفتار چارجنگ اور TurboCharger 25کے ساتھ یہ سمارٹ فون 15 منٹ میں 34 فیصد تک چارج ہو جاتا ہے
یہ سمارٹ فون تین فریم رنگوں میں دستیاب ہے۔یہ لکڑی کے پینل اور بہترین ہوروین لیدر بیک میں بھی دستیاب ہے۔
امریکی مارکیٹ کے لیے موٹو ایکس سٹائل کا خصوصی ورژن موٹو ایکس پیور ایڈیشن(Moto X Pure Edition) بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ موٹرولا کی جانب سے کیرئیر ان لاک ورژن ہے ، جس میں امریکا کے چار بڑے ایل ٹی ای نیٹ ورک کی سپورٹ ہے۔

موٹو ایکس سٹائل، موٹو ایکس پلے، موٹو ایکس جی

موٹرولا موٹو ایکس پلے
موٹو ایکس پلے ، موٹو ایکس سٹائل کے مقابلے میں ذرا کم تر درجے کا سمارٹ فون ہے۔اس کے ہارڈ وئیر کی تفصیل درج ذیل ہے۔
ڈسپلے: 5.5انچ فل ایچ ڈی
چپ سیٹ: سنیپ ڈریگن 615
ریم: 2 جی بی
سٹوریج: 16 جی بی / 32 جی بی (دو ورژنز)
کارڈ سلاٹ: مائیکروایس ڈی (128 جی بی تک کی سپورٹ)
رئیر کیمرہ: 21 میگا پکسل(f/2.0لینز)
ریکارڈنگ سپورٹ: 1080p (سنیپ ڈریگن 615ہارڈ وئیر لیول پر 2160p کی سپورٹ نہیں کرتا)
فرنٹ کیمرہ: 5 میگا پکسل (بغیر فلیش کے)
بیٹری: 3,630ایم اے ایچ
بیٹری ٹائمنگ: 48 گھنٹے(متفرق استعمال میں)
قیمت: 299ڈالر
دستیابی: 60 ممالک میں ، اگست 2015 میں

اس سمارٹ فون میں بھی TurboCharger 15کی بدولت فاسٹ چارجنگ کی سہولت دستیاب ہے۔

Motorola Moto X Style and Moto X Play announced
تاریخ اشاعت: 2015-07-29

More Technology Articles