Motorola Moto Z4 debuts with Snapdragon 675 and 48MP camera

Motorola Moto Z4 Debuts With Snapdragon 675 And 48MP Camera

موٹرولا نے سنیپ ڈریگن 675 اور 48 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ موٹرولا موٹو زیڈ 4 لانچ کر دیا

موٹرولا  نے پچھلے سال موٹرولا نے موٹو زیڈ 3 متعارف کرایا تھا۔اب موٹرولا  نے 2019 زیڈ لائن اپ  کا پہلا ممبر موٹو زیڈ 4  لانچ کر دیا ہے۔یہ مڈ رینج فون ہے اور اپنے پیش رو کی طرح موٹو موڈز کی مطابقت رکھتا ہے۔
موٹو زیڈ 4 میں 6.4 انچ فل ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی  سکرین ہے، جس کی ایسپیکٹ ریشو 19:9 ہے۔اس فون کے ڈسپلے میں واٹر ڈراپ نوچ ہے، جس میں فون کا  25MP f/2.0سیلفی کیمرہ ہے۔
بائیو میٹرک کے لیے فون کے ڈسپلے میں ہی فنگرپرنٹ ریڈر ہے۔ ڈسپلے کی حفاظت کے لیے اس پر گوریلا گلاس 3 بھی ہے۔
فون کی بیک پر 48MP f/1.7 کا مین کیمرہ ہے۔ او آئی ایس فیچر کے ساتھ مین کیمرہ Quad Bayer کلر فلٹر استعمال کرتا ہے اور 12 میگا پکسل کی آؤٹ پٹ دیتا ہے۔
موٹرولا نے اس فون میں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے بہتری کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں موٹرولا ون ویژن کا نائٹ موڈ بھی شامل کیا ہے۔

(جاری ہے)


اس فون میں سنیپ ڈریگن 675 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے، جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔
موٹرولا نے اس فون میں 3600 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل کی ہے، جسے باکس میں شامل 15W TurboPower چارجر سے چارج کیا جا سکتا ہے۔
اس فون میں تقریباً سٹاک بلڈ اینڈروئیڈ 9 پائی انسٹال ہے۔ موٹرولا نے آپریٹنگ سسٹم میں بہت کم تبدیلی کی ہے۔
ان میں سے ایک تبدیلی موٹو ایکشنز کی ہے، جس سے صارفین لاک سکرین سے ہی  کیمرہ لانچ کر سکتے ہیں فلیش لائٹ آن کر سکتے ہیں۔
یہ فون سگنیچر موٹو موڈ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ اضافی 200 ڈالر کے عوض آپ 5 جی موٹو موڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ فون کے دوسرے فیچرز میں 3.5 ایم ایم ہیٹ سیٹ جیک، این ایف سی اور پائیداری کے لیے P2i سپلیش پروف نینو کوٹنگ ہے۔
موٹو زیڈ 4 دو رنگوں فلیش گرے اور فراسٹ وائٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ 6 جون سے 499 ڈالر میں دستیاب ہوگا۔ مخصوص آؤٹ لٹس سے یہ فون خریدنے پر 360 ڈگری کیمرہ موٹو موڈ بھی مفت فراہم کیا جائے گا۔
Motorola Moto Z4 debuts with Snapdragon 675 and 48MP camera
تاریخ اشاعت: 2019-05-30

More Technology Articles