Mysterious HTC smartphone with LTE support spotted at FCC

Mysterious HTC Smartphone With LTE Support Spotted At FCC

ایچ ٹی سی کا نیا ایل ٹی ای سمارٹ فون

ایچ ٹی سی بڑی خاموشی سے ایک نئے 4جی ایل ٹی ای سمارٹ فون پر کام کر رہا ہے۔اسے امریکا میں ایف سی سی نے ٹسٹ کیا ہے۔لسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ یہ نیا 4جی ایل ٹی ای سمارٹ فون 5 بینڈ کو سپورٹ کرے گا۔
ایف سی سی آئی ڈی نمبر NM80PM9110کا سمارٹ فون ایف ڈی ڈی ۔

(جاری ہے)

ایل ٹی ای 4جی نیٹ ورکس پر 700 میگا ہرٹز، 850 میگا ہرٹز، 1700 میگا ہرٹز، 1900 میگا ہرٹز اور 2600 میگا ہرٹز فریکوئنسی بینڈ کو سپورٹ کرے گا۔

اس کے علاوہ اس میں وائی فائی 802.11 b/g/n اور بلو ٹوتھ کی سپورٹ بھی موجود ہے۔ایچ ٹی سی کی اس ڈیوائس کا کوڈ نمبر 0PM9110 ہے۔ ایک افواہ یہ بھی ہے کہ یہ ڈیوائس ڈیزائر(Desire) سیریز کی مڈ رینج ڈیوائس ہوگی۔اس حوالے سے ابھی مزید کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ جیسے ہی اس ڈیوائس کے بارے میں حتمی معلومات سامنے آئیں گی، ہم اپنے قارئین سے ضرور شیئر کریں گے۔

Mysterious HTC smartphone with LTE support spotted at FCC
تاریخ اشاعت: 2015-06-29

More Technology Articles