New Apple iPad Pro 10.5 and 12.9 debut

New Apple IPad Pro 10.5 And 12.9 Debut

ایپل نے نیا آئی پیڈ پرو 10.5 اور12.9 لانچ کر دئیے

ایپل نے اپنی آئی پیڈ پرو لائن اپ کو مزید اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اب یہ 10.5 انچ ماڈل اور 1 پاؤنڈ وزنی میٹل باڈی اور پتلے بیزل کے حامل 12.3 انچ ماڈل میں بھی متعارف کرا دئیے گئے ہیں۔ایپل نے ری ڈیزائن ریٹینا ڈسپلے کو نئی یونی باڈی میں متعارف کرایا ہے۔
ایپل کا نیا True Tone پینل بہترین پرفارمر ہے۔ ایپل نے ان میں وائیڈ کلر گمٹ، الٹرا لو ریفلیکٹیویٹی،600nit کی زیادہ سے زیادہ برائٹ نس اور ایچ ڈی آر سپورٹ بھی متعارف کرائی ہے۔

ایپل کی سب سے اہم اپ ڈیٹ سکرین کا 120Hz کا ریفریش ریٹ ہے۔
ایپل کا کہنا ہے کہ دونوں ماڈل کے ٹیبلٹس کی بیٹری 10 گھنٹے چلے گی اور فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے باعث جلد چارج ہوگی۔تیز رفتار پاور ٹرانسفر کے ساتھ یو ایس بی 3 ڈیٹا کی تیز رفتار فراہمی میں مدد دے گی۔

(جاری ہے)


ان ٹیبلٹس کا دوسرا ہارڈ وئیر بھی کافی متاثر کن ہے۔ دونوں میں 6 سی پی یو کورز ااور12 کور کور جی پی یوکے ساتھ A10X Fusion چپ ہے۔

ایپل کا کہنا ہے کہ ٹیبلٹس کے پچھلی نسل کے مقابلے میں نئے سی پی یو کی کارکردگی میں 30 فیصد اور جی پی یو کی کارکردگی میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایپل نے دونوں آئی پیڈز کے کیمرہ سیٹ اپ کو بھی بہتر بنایا ہے۔ آئی پیڈز کے فرنٹ اور بیک کیمرہ آئی فون 7 سے لیے گئے ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ ٹیبلٹس کے بیک پر f/1.8 لینز اور او آئی ایس کے ساتھ 12 میگا پکسل سنسر اور فرنٹ پر 7 میگا پکسل فیس ٹائم ایچ ڈی کیمرہ ہے۔

دونوں ٹیبلٹس میں ایپل نے آئی او ایس 11شامل کیا ہے، جس میں ایپل نے بہت سے نئے فیچر شامل کیے ہیں۔ آئی او ایس 11 میں اب ڈریگ اینڈ ڈراپ کی سپورٹ شامل کی گئی ہے۔ ملٹی ونڈوز کو ری پوزیشن کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پیڈ پرو لائن کے سوفٹ وئیر میں فل سائز کی بورڈ، ملتی سلیکٹ اور ایپل کی نئی فائلز ایپ بھی شامل کی گئی ہے۔
دونوں آئی پیڈ پرو آرڈر پر دستیاب ہیں۔ 64 جی بی 10.5 انچ یونٹ کی قیمت 649 ہے جبکہ 512 جی بی 12.9 انچ ماڈل کی قیمت 1099 ڈالر تک ہے۔ یاد رہے کہ اس میں ایل ٹی ای موڈیم کی قیمت شامل نہیں ہے۔ اس کے لیے صارفین کو اضافی 130 ڈالر خرچ کرنا ہونگے۔ دونوں یونٹ آئی او ایس 10 کے ساتھ فروخت کیے جائیں گے جنہیں اس خزاں میں آئی او ایس 11 پر اپ گریڈ کیا جا سکے گا۔

New Apple iPad Pro 10.5 and 12.9 debut
تاریخ اشاعت: 2017-06-05

More Technology Articles