New Motorola dash camera coming with 4 inch touchscreen and 99 dollar price

New Motorola Dash Camera Coming With 4 Inch Touchscreen And 99 Dollar Price

موٹرولا نے 4 انچ ٹچ سکرین کا ڈیش کیمرہ لانچ کر رہا ہے

موٹرولا ایک نیا ڈیش کیمرہ لانچ کرنے والا ہے۔ اگرچہ ابھی تک اس ڈیش کیمرے کا نام سامنے نہیں آیا لیکن دیگر دستیاب معلومات کے مطابق اس کیمرے میں 4 انچ سکرین، وائیڈ اینگل لینز اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ ہے۔یہ کیمرہ فل ایچ ڈی ویڈیو ریکارڈنگ کے قابل ہے۔ اس کیمرے میں موشن ڈیٹیکشن فیچر بھی ہے، جس سے آپ کو کار پارک کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)


انٹرنیٹ آف تھنگز الیکٹرونکس اور لائف سٹائل پروڈکٹس بنانے والی کمپنی بینا ٹون گلوبل ، موٹرولا کی اسسریز کی ڈیزائن اور ڈیویلپمنٹ کے خصوصی حقوق رکھتی ہے۔ یہی کمپنی اس ڈیش کیم کے پیچھے بھی ہے۔
اس کیمرےکی قیمت 99 ڈالر ہے۔ جلد ہی یہ امریکا اور یورپ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ تاہم یورپ میں اس کی فروخت پہلے شروع ہوگی۔

New Motorola dash camera coming with 4 inch touchscreen and 99 dollar price
تاریخ اشاعت: 2017-07-29

More Technology Articles