New Nvidia Shield TV and Shield TV Pro unveiled with Dolby Vision HDR and 4K upscaling

ڈولبی ویژن ایچ ڈی آر سپورٹ کے ساتھ نیا این ویڈیا شیلڈ ٹی وی اور شیلڈ ٹی وی پرو متعارف کرا دیا

New Nvidia Shield TV and Shield TV Pro unveiled with Dolby Vision HDR and 4K upscaling
کئی لیک خبروں  کے بعد این ویڈیا کے تازہ ترین میڈیا پلیئرز باضابطہ طور پر متعارف کرا دئیے گئے ہیں۔ این ویڈیا نے اس کے دو ورژنز، شیلڈ ٹی وی اور شیلڈ ٹی وی پرو متعارف کرائے ہیں۔
یہ دونوں ہی  ڈولبی  ویژن ایچ ڈی آر کے ساتھ معیاری اینڈروئیڈ ٹی وی سٹریمنگ باکس  فنکشنز کو سپورٹ کرتے ہیں۔اس کے ساتھ  ہی یہ ٹرپل اے  کلاؤڈ گیمنگ کے لیے جی فورس ناؤ کو بھی سپورٹ کرتے ہیں۔

 

شیلڈ ٹی وی
سٹینڈ رڈ شیلڈ ٹی وی 2017  کے ماڈل کا اپ گریڈڈ ورژن ہے۔ اس میں Tegra X1+ چپ سیٹ شامل کیا گیا ہے، جس کی کارکردگی اپنے پیش رو سے 25 فیصد زیادہ ہے۔اس میں 2 جی بی ریم اور 8 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ آئی / او سلیکشن  بس ایتھر نیٹ اور ایچ ڈی ایم آئی پورٹس تک محدود ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اس میں مائیکرو ایس دی کارڈ سلاٹ بھی ہے۔

کنکٹیویٹی کے لیے  اس میں ڈوئل بینڈ802.11ac Wi-Fi  اور بلوٹوتھ 5.0 ایل ای ہے۔ سافٹ وئیر سائیڈ میں دیکھا جائے تو اس میں اینڈروئیڈ ٹی وی او ایس انسٹال ہے، جسے اینڈروئیڈ 9 پائی کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔اس کے ساتھ ایک نیا ٹیوب کی شکل کا ریموٹ بھی ہے۔ اس ریموٹ میں موشن سنسنگ اور بیک لائٹ بٹن بھی ہیں۔ اس میں پروگرام ایبل بٹن اور وائس کنٹرول کا فیچر بھی ہے۔

شیلڈ ٹی وی کی قیمت 150 ڈالر ہے۔ اسے این ویڈیا  کی ویب سائٹ کے ذریعے خریدا جا سکتا ہے۔

شیلڈ ٹی وی پرو
ہائی اینڈ شیلڈ ٹی وی پرو میں کئی فیچرز اور ڈیزائن ہیں۔ اس میں ڈولبی ویژن ایچ ڈی آر اور سٹینڈر ڈ کانٹنٹ  کی 4K اپ - سکیلنگ کا فیچر بھی ہے۔
شیلڈ ٹی وی پرو بطور پلیکس میڈیا سرور  کے طور پر بھی کام کرسکتا ہے۔

اس میں Tegra X1+ چپ سیٹ کے ساتھ 3 جی بی ریم اور 16 جی بی آن بورڈ  سٹوریج ہے۔ اس میں دو یو ایس بی  ٹائپ سی پورٹس کے ساتھ ایچ ڈی ایم آئی کنکٹر اور مائیکرو ایس ڈی سلاٹ بھی ہے۔اس کے ساتھ بھی ایک نیا ریموٹ کنٹرول ہے لیکن پچھلے ورژن کی طرح اس  کے باکس میں خصوصی گیمنگ کنٹرول نہیں ہے۔شیلڈ ٹی وی پرو کی قیمت 200 ڈالر ہے۔ اسے بھی این ویڈیا کی ویب سائٹ سے خریدا جا سکتا ہے۔
New Nvidia Shield TV and Shield TV Pro unveiled with Dolby Vision HDR and 4K upscaling
تاریخ اشاعت: 2019-10-30

Your Thoughts and Comments