New Samsung Galaxy Alpha photos leak

New Samsung Galaxy Alpha Photos Leak

نئے سامسنگ گلیکسی ایلفا کی مزید تصاویر اور تفصیلات منظر عام پر آگئیں!

نئی سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق سامسنگ کو یہ فون جلد ہی آئی ایف اے میں لانچ ہر دیا جائے گا ۔ یہ فون دھاتی(ایلومینیم) فریم، سامنے کے شیشے، اور پیچھے کے پلاسٹک پینل پر مشتمل ہوگا، سامنے آنے والی تصاویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ فون کسی حد تک ایس 5 اور ایچ ٹی سی ون سے مماثلت رکھتا ہے۔

<

سامسنگ گلیکسی ایلفا

ذرائع کے مطابق اس کی قیمت €500 اور €550 کے درمیان ہوگی اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں اس کی قیمت €700 ہونے کی بھی امید ہے۔

(جاری ہے)


مختلف لیکس کے مطابق یہ اوکٹاا کور ایکسزینوس 5 اوکٹا چپ سیٹ، 2 جی بی ریم،، ہیگزاکور Mali-T628 جی پی یو، 1.8 GHz پروسیسر پر مشتمل ہوگا۔اس کا ڈسپلے 4.7 انچ، 720p کا ہوگا۔ اس میں 12 ایم پی پچھلا اور 2.1 ایم پی سامنے کا کیمرہ ہوگا۔یہ اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ پر کام کرے گا ۔ اس میں 1,850mAh کی بیٹری ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2014-08-13

More Technology Articles