Nextbit Robin enters Kickstarter planned as the first cloud phone
نیکسٹ بٹ نے نیکسٹ بٹ روبن لانچ کر دیا
کچھ دن پہلے ہی ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ نیکسٹ بٹ1 ستمبر کو نیا سمارٹ فون لانچ کر رہا ہے(تفصیلات اس صفحے پر)، اپنے وعدے کے مطابق گوگل اور ایچ ٹی سی کے سابقہ سی ای او کی نئی کمپنی نیکسٹ بٹ نے نیکسٹ بٹ روبن لانچ کر دیا ہے ۔
نیکسٹ بٹ روبن، کک سٹارٹر پر اپنے سپورٹ کرنے والوں کا منتظر ہے۔ نیکسٹ بٹ نے کک سٹارٹر پر نیکسٹ بٹ روبن کو لانچ کرتےہوئے 5 لاکھ ڈالر جمع کرنے کی مہم شروع کی تھی۔
اینڈریوڈ سمارٹ فون نیکسٹ بٹ رابن دوسری کمپنیوں کے فلیگ شپ کی طرح ہی ہے، مگر اس کی ایک خوبی جو اسے دوسرے تمام فونز سے ممتاز کرتی ہے، وہ انٹرنل سٹوریج کے ساتھ ساتھ کلاؤڈ سٹوریج کا فیچر ہے۔
(جاری ہے)
روبن میں 5.2انچ کا آئی پی ایس ڈسپلے ہے، چپ سیٹ سنیپ ڈریگن 808 اور ریم 3 جی بی ہے۔
کنکٹیویٹی کے معاملے میں روبن میں یو ایس بی پورٹ سی پورٹ اور کوئیک چارجنگ کی سپورٹ بھی شامل ہے۔بلو ٹوتھ4.0، این ایف سی، وائی فائی a/b/g/n/ac اور ایل ٹی ای کا فیچر بھی دستیاب ہے۔روبن میں فنگر پرنٹ سکینر، فرنٹ سٹیریو سپیکرز اور 2,680ایم اے ایچ کی بیٹری بھی ہے۔
روبن کی بیک سائیڈ پر چار نوٹیفیکیشن ایل ای ڈیز بھی لگی ہیں۔ یہ ایل ای ڈی فون کے تمام نوٹیفیکیشن سے آپ کو مطلع کرتی ہیں۔
روبن کی ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں اینڈریوڈ کا جدید ترین ورژن اینڈریوڈ مارش میلو انسٹال ہوگا۔اس فون کی انٹرنل سٹوریج 32 جی بی ہو گی، جو بڑھائی نہیں جا سکے گی۔ تاہم انٹرنیٹ کے ہوتے ہوئے سٹوریج کی فکر کرنے کی بالکل ضرورت نہیں۔ روبن میں کلاؤڈ سٹوریج کی بدولت جتنی چاہے سٹوریج دستیاب ہوگی۔ فون کی تمام ویڈیوز، آڈیوز، ایپلی کیشنز، تصاویر اور دوسرا تمام ڈیٹا خود بخود کلاؤڈ سٹوریج پر اپ لوڈ ہو جائے گا۔یعنی موبائل گم ہونے یا ٹوٹنے پر صارفین کو ڈیٹا کی وجہ سے زیادہ پریشان نہیں ہونا پڑے گا۔نیکسٹ بٹ کا کہنا ہے کہ روبن خریدنے والے ہر صارف کو 100 جی بی کلاؤڈ سٹوریج دی جائے گی مگر اس کے ساتھ نیکسٹ بٹ نے یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ اضافی سٹوریج کی ضرورت پڑنے پر اضافی سٹوریج مفت فراہم کی جائے گی، یعنی نیکسٹ بٹ لامحدود سٹوریج فراہم کر رہا ہے۔
نیکسٹ بٹ رابن، کک سٹارٹر پر دستیاب ہے۔ پہلے 1000 صارفین کے لیے اس کی قیمت 299ڈالر رکھی گئی تھی۔ پہلے ایک ہزار صارفین مکمل ہو چکے ہیں۔اس کے بعد کک سٹارٹر کے صارفین کے لیے اس کی قیمت 349 ڈالر ہوگی۔ جب یہ مارکیٹ میں آئے گا تو اس کی قیمت 399 ڈالر ہوگی۔روبن کی پہلی کھیپ جنوری 2016 میں روانہ کی جائے گی، جبکہ دوسری کھیپ فروری 2016 میں بھیجی جائے گی۔ نیکسٹ بٹ کے اس فون کو فوکس کون بنا رہا ہے۔
کک سٹارٹر پر روبن کی مہم کا صفحہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry