Nike's Adapt BB auto-lacing basketball shoes

Nike's Adapt BB Auto-lacing Basketball Shoes

نائیک نے ایڈاپٹ بی بی آٹو لیسنگ باسکٹ بال شوز متعارف کرادئیے

پچھلے سال دسمبر میں نائیک نے بتایا تھا کہ وہ 350 ڈالر میں سیلف لیسنگ(خود کار طور پر تسمے بندھنے اور ڈھیلے ہونے والے) باسکٹ بال کے جوتے پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اب نائیک نے ایڈاپٹ بی بی (Adapt BB)  کے نام سے آٹو لیسنگ، ایپ کنٹرولڈباسکٹ بال کے جوتے پیش کر دئیے ہیں۔  نائیک نے ان جوتوں میں کئی طرح کی ٹیکنالوجیز شامل کی ہیں۔ تسموں کو کسنے اور ڈھیلا کرنے کے لیے اس میں ایک سمارٹ موٹر ہے جو  جوتوں کے پہنتے ہی پاؤں کے مطابق تسموں کی ایڈجسٹ کرتی ہے۔

ایڈاپٹ بی بی خود کار طور پر آپ کے پاؤں کے مطابق تسموں کو سیٹ کرتی ہے لیکن اگر آپ چاہیں تو اپنے دائیں اور بائیں جوتے پر موجود دو بٹنوں سے پریشر کو خود بھی ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ ان میں سے ایک بٹن تسمے کسنے کے لیےاور دوسرا ڈھیلا کرنے کے لیےہے۔

(جاری ہے)

اگر آپ فزیکل بٹن کااستعمال نہ کرنا چاہیں تو ایڈاپٹ بی بی کی اینڈروئیڈ یا آئی او ایس موبائل ایپلی کیشن سے بھی یہ کام کر سکتے ہیں۔

ایپلی کیشن میں موجود L یعنی لیفٹ اور R یعنی رائٹ کے لیبل پر سوائپ اپ کرنے سے تسمے زیادہ سخت ہو جاتے ہیں جبکہ سوائپ ڈاؤن کرنے سے یہ ڈھیلے ہو جاتے ہیں۔
ایڈاپٹ بی بی آپ کے سمارٹ فون سے کنکٹ ہونے کے لیے بلوٹوتھ کا استعمال کرتی ہے۔ ایڈاپٹ بی بی کی موبائل ایپلی کیشن سے آپ سیٹنگز کو تبدیل کر سکتے ہیں، ایک ہی سیٹنگ کو بعد میں استعمال کے لیے محفوظ کر سکتے ہیں، ایل ای ڈی کی رنگت بدل سکتے ہیں اور جوتوں کی بیٹری کا سٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔

نائیک کا کہنا ہے کہ ایک بار بیٹری چارج ہونے پر 14 دن تک دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت نہیں رہتی، تاہم اس کا انحصار جوتوں کےاستعمال پر ہے۔ نائیک کا کہنا ہے کہ یہ جوتے اتنے سمجھدار ہیں کہ اچانک بیٹری ختم نہیں ہونے دیتے بلکہ اتنی بیٹری بچا لیتے ہیں، جس سے آپ تسموں کا ڈھیلا کر کے جوتے اتارسکیں۔ جوتوں کی بیٹری چارج کرنے کے لیے نائیک جوتوں کےساتھ Qi وائرلیس میٹ بھی پیش کر رہا ہے۔ یہ جوتوں کو تین گھنٹےمیں مکمل طور پر چارج کر سکتی ہے۔
نائیک ان جوتوں میں وقت کے ساتھ ساتھ نئے فیچرز شامل کرتا رہے گا۔ یہ جوتے 17 فروری سے 350 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
Nike's Adapt BB auto-lacing basketball shoes
تاریخ اشاعت: 2019-01-18

More Technology Articles