Nikon unveils full frame mirrorless Z7 and Z6 cameras

Nikon Unveils Full Frame Mirrorless Z7 And Z6 Cameras

نائیکون نے فل فریم مرر لیس زیڈ7 اور زیڈ 6 کیمرے متعارف کرا دئیے

نائیکون نے دو فل فریم مرر لیس کیمرے نائیکون زیڈ 6 اور زیڈ 7 متعارف کرائے ہیں۔ان کیمروں کے ساتھ ہی نائیکون فل فریم مرر لیس مارکیٹ میں داخل ہو گیا ہے۔
نائیکون کے لیے 1958 کے بعد یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔نائیکون کے پہلے فل فریم مرر لیس کیمرے نائیکون زیڈ 7 اور نائیکون زیڈ 6 ، Nikon D850 اور Nikon D750 DSLRs بیسڈ ہیں۔نائیکون زیڈ 7 میں 64-25,600 آئی ایس او رینج اور ہائیبریڈ فیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس کے ساتھ 45.7 میگا پکسل فل فریم سنسر ہے۔

زیڈ 7 ایک سیکنڈ میں 9فریمز پر تصاویر بنا سکتا ہے جو نائئکون ڈی 850 سے 2fps زیادہ ہے۔
نائیکون زیڈ 6 میں 100-51,200آئی ایس او رینج اور فیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس کے ساتھ 24.5 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔نائیکون زیڈ 6 کیمرہ 12fps پر مسلسل شوٹنگ کر سکتا ہے۔
دونوں کیمرے in-body امیج سٹیبلائزیشن پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں کیمرے 24، 25 اور 30 ایف پی ایس پر 10-bit 4:2:2 3840x2160px 4K ویڈیو ریکارڈنگ کر سکتے ہیں۔


دونوں کیمروں میں 3.6M ڈاٹ ریزولوشن کے ساتھ الیکٹرونک ویو فائنڈر، 1 XQD کارڈ سلاٹ اور EN-EL15b بیٹری ہے۔ دونوں کیمروں کا وزن 675 گرام ہے۔ دونوں کیمروں کے ساتھ Nikkor Z لینز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ ان میں Nikkor Z 35mm f/1.8, Nikkor Z 50mm f/1.8 اور Nikkor Z 24-70 f/4 شامل ہیں۔
نائیکون زیڈ 7 کیمرہ 27 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کے صرف کیمرے کی قیمت 3400 ڈالر اور 24-70mm f/4 لینز کے ساتھ اس کی قیمت 4000 ڈالر ہوگی۔
نائیکون زیڈ 6 نومبر میں دستیاب ہوگا۔ زیڈ 6 کے صرف کیمرے کی قیمت 2000 ڈالر ہوگی جبکہ 24-70mm f/4 لینز کے ساتھ یہ 2600 ڈالر کا ہوگا۔

Nikon unveils full frame mirrorless Z7 and Z6 cameras
تاریخ اشاعت: 2018-08-25

More Technology Articles