Nokia 2 announced with 5 inch display 4100mAh battery

Nokia 2 Announced With 5 Inch Display 4100mAh Battery

5 انچ ڈسپلےا ور 4100 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ نوکیا 2 منظر عام پر آگیا

توقع کےمطابق ایچ ایم ڈی نے انٹری لیول نوکیا 2 سمارٹ فون کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے۔ 5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے کی اس ڈیوائس میں کوالکوم کا سنیپ ڈریگن 212 ایس او سی ہے۔اس فون کا مین کیمرہ 8 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ 4100 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری کے باعث اس کی بیٹری ٹائمنگ بھی زبردست ہے۔ ایچ ایم ڈی کا کہنا ہے کہ اگر آپ روز 5 گھنٹے فون استعمال کرتے ہیں تو یہ فون 2 دن کی بیٹری ٹائمنگ دے گا۔

(جاری ہے)


نوکیا 2 میں 1 جی بی ریم اور 8 جی بی کی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو مائیکروایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ فون میں اینڈروئیڈ نوگٹ انسٹال ہے لیکن اسے اوریو پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ یہ فون تین رنگوں، کاپر، سیاہ اور سفید میں دستیاب ہوگا۔
نوکیا 2 وہ پہلا انٹری لیول سمارٹ فون ہے، جس میں گوگل اسسٹنٹ بھی ہے۔ ایچ ایم ڈی کا کہنا ہے کہ اس فون کو نومبر کےوسط میں 99 یورو میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Nokia 2 announced with 5 inch display 4100mAh battery
تاریخ اشاعت: 2017-10-31

More Technology Articles