nokia 3310 4g coming soon

Nokia 3310 4g Coming Soon

نوکیا 3310 کا 4 جی ورژن جلد پیش کیا جاسکتا ہے

اطلاعات ہیں کہ ایچ ایم ڈی گلوبل نوکیا 3310 کا 4 جی کی سپورٹ رکھنے والا فیچر فون جلد لانچ کرسکتا ہے ۔ اس خبر کا منبع ہارڈ ویئر سرٹی فکیشن کی ایک چینی ویب سائٹ ہے جس پر نوکیا 3310 کا 4 جی ورژن دیکھا گیا ہے۔ مذکورہ ویب سائٹ پر جو معلومات دی گئی ہیں ان ے مطابق نوکیا کے اس نئے فون میں TD-LTE،TD-SCDMA اَور GSM نیٹ ورک کی سپورٹ ہوگی۔ نیز اس فون میں آپریٹنگ سسٹم کے طور پر YunOS موجود ہوگا جو اینڈروئیڈ ہی کی ایک تبدیل شدہ شکل ہے۔


ایچ ایم ڈی گلوبل نے اس سال فروری میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران نوکیا 3310 کا اجراء کیا تھا۔ اس وقت یہ فون صرف 2 جی نیٹ ورک پر کام کرتا تھا۔ پھر ستمبر میں اس کا تھری جی ورژن پیش کیا گیا۔
خبر ہے کہ نوکیا 3310 کا فور جی نیٹ ورک پر کام کرنے والا ورژن چین میں 12 جنوری 2018ء کو ہونے والے ایک ایونٹ کے دوران لانچ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس ایونٹ میں نوکیا 6 کے لانچ کیے جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔

اگرچہ اس حوالے سے ابھی تک ایچ ایم ڈی گلوبل نے تصدیق نہیں کی۔
یہ بات خاصے وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ نوکیا 3310 کا فور جی ورژن ، تھری جی ورژن جیسا ہی ہوگا۔ کیونکہ اس فون کی قیمت کم سے کم رکھنا مقصود ہے اس لیے اس میں فیچرز بھی محدود ہونگے۔ ممکنہ طور پر اس میں بھی 4 عشاریہ 6 انچ کی QVGAاسکرین اور 3عشاریہ 5 ایم ایم کا ہیڈ فون جیک بھی ہوگا۔ جبکہ بیٹری 1200mAh کی ہوگی جو 6 گھنٹے تک کا ٹالک ٹائم دے گی۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-05

More Technology Articles