Nokia 6 (2018) launches officially in Pakistan

Nokia 6 (2018) Launches Officially In Pakistan

نوکیا 6 (2016) کو پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ کر دیا گیا

نوکیا 6 (2018) اب باضابطہ طور پر پاکستان میں دستیاب ہے۔ نوکیا 6 (2018) کا مجموعی ڈیزائن پچھلے سال متعارف کرائے گئے اس کے پیش رو نوکیا 6 جیسا ہے۔ نوکیا 6 (2018) کا ڈسپلے 5.5 انچ فل ایچ ڈی ہے۔ ڈسپلے کی حفاظت کے لیے اس پر گوریلا گلاس 3 بھی ہے۔ فون کے ڈسپلے کی ایکسپٹ ریشو 16:9 ہے۔ اس فون میں اینڈروئیڈ نوگٹ انسٹال ہے۔ اسے، اینڈروئیڈ اوریو، اینڈروئیڈ پی اور اینڈروئیڈ کیو پر بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔

فون کے لیے 3 سال تک سیکورٹی اپ ڈیتس جاری کی جائیں گی۔
فون کا پرائمری کیمرہ f/2 اپرچر اور ڈوئل ٹون فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل ہے جبکہ سیلفی کیمرہ f/2اپرچر اور 84 ڈگری فیلڈ آف ویو کے ساتھ 8 میگا پکسل ہے۔
اس فون کی بیٹری 3000 ایم اے ایچ کی ہے۔ فاسٹ چارجنگ کی بدولت بیٹری کو 30 منٹ میں 50 فیصد تک چارج کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

فون میں مائیکرو یو ایس بی کی جگہ یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ ہے۔

اس کے 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 29990 روپے ہے۔ فون کے 4 جی بی / 64 جی بی ورژن کی قیمت کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔
فون کے ہارڈ وئیر کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

  • سی پی یو: اوکٹا کور 2.2 گیگا ہرٹز کورٹیکس اے 53
  • چپ سیٹ: کوالکوم سنیپ ڈریگن 630
  • جی پی یو: ایڈرینو 508
  • پرائمری کیمرہ: 16 میگا پکسل، پی ڈی اے ایف، ڈؤئل ایل ای ڈی ڈوئل ٹؤن فلیش
  • سیکنڈری کیمرہ: 8 میگا پکسل آٹو فوکس، 1080P
  • اینڈروئیڈ 7.1.1 نوگٹ(اینڈروئیڈ اوریو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
    )
  • ریم: 3 جی بی
  • انٹرنل سٹوریج: 32 جی بی
  • پیمائش: 148.8 x 75.8 x 8.2 ملی میٹر
  • وزن: 172 گرام
  • ڈسپلے: 5.5 انچ فل ایچ ڈی ف(1080 x 1920 پکسلز) آئی پی ایس ایل سی ڈی
  • ایسپکٹ ریشو: 16:9
  • کنکٹیویٹی: Wi-Fi 802.11 a/b/g/، بلوٹوتھ 5.0، A2Dp، LE
  • بیٹری: ٹائپ سی کنکٹر کے ساتھ 3000 ایم اے ایچ
  • نیٹ ورک سپورٹ: 2 جی، 3 جی ، 4 جی ایل ٹی ای، ڈوئل سم۔
  • دیگر: رئیر پر فنگرپرنٹ سکینر
Nokia 6 (2018) launches officially in Pakistan
تاریخ اشاعت: 2018-04-07

More Technology Articles