Nokia 7 Plus officially launches in Pakistan

Nokia 7 Plus Officially Launches In Pakistan

نوکیا7 پاکستان میں متعارف کرا دیا گیا

ایچ ایم ڈی کے سمارٹ فون نوکیا 7 پلس کو پاکستان میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔18:9 ایسپکٹ ریشو اور1080 x 2160 پکسل ریزولوشن اور کورنگ گوریلا گلاس 3 کے ساتھ اس ڈیوائس کا ڈسپلے 6 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ہے۔نوکیا 7 پلس میں اوکٹا کور کوالکوم سنیپ ڈریگن 660 پروسیسر، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔اس فون کی بیک پر Zeiss Optics ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔

(جاری ہے)

ای آئی ایس اور ڈوئل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ ان میں سے ایک کیمرہ 12 میگا پکسل اور دوسرا 13 میگا پکسل ہے۔سیلفی کے لیے بھی فون میں 16 میگا پکسل Zeiss Optics کیمرہ ہے۔
فون میں اینڈروئیڈ ون ، سٹاک اینڈڑوئیڈ 8.1 اوریو انسٹال ہے۔ فون کی بیٹری 3800 ایم اے ایچ کی ہے۔ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کی بدولت فون کی بیٹری 30 منٹ میں 0 سے 43 فیصد چارج ہو سکتی ہے۔ نوکیا 7 دو رنگوں ، سیاہ اور سفید ، میں دستیاب ہے۔اس فون کی قیمت 49500 روپے ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-05-07

More Technology Articles