Nokia 8 announced with dual site technology

Nokia 8 Announced With Dual Site Technology

نوکیا نے اپنا فلیگ شپ نوکیا 8 متعارف کرا دیا

نوکیا نے اپنا فلیگ شپ اسمارٹ فون نوکیا 8 باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے۔نوکیا کو امید ہے کہ اس فلیگ شپ کی مدد سے وہ سمارٹ فون مارکیٹ سے بڑا شیئر حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اس وقت مارکیٹ میں نوکیا کے برانڈ نیم سے پیش کیےجانے والے تمام سمارٹ فون ایچ ایم ڈی گلوبل، نوکیا سے حاصل کردہ لائسنس کے تحت پیش کر رہا ہے۔
نوکیا 8 کا ہارڈ وئیر ایسا ہے کہ اس کا مقابلہ براہ راست ایپل کے آئی فون 7 یا سام سنگ گلیکسی ایس 8 سے کیا جا سکتا ہے۔

نوکیا 8 کا ڈسپلے 5.3انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ہے، جس کی ریزولوشن کیو ایچ ڈی اور ڈسپلے کی زیادہ سے زیادہ برائٹ نس 700nits ہے۔ ڈسپلےکی پروٹیکشن کے لیے فون پر 2.5Dگوریلا گلاس 5 استعمال کیاگیا ہے۔ اس فون کی باڈی 6000 سیریز ایلومینیم سے بنی ہے۔

(جاری ہے)

نوکیا8 کی موٹائی 7.9 ملی میٹر ہے۔
اس فون کی بیک پر1.12µm پکسلز اور f/2.0 اپرچر کے ساتھ دو 13 میگا پکسل کے سنسرز(کلر اور مونوکروم) ہیں۔

اس کے کلر کیمرے میں او آئی ایس اور لیزر آٹو فوکس کے فیچرز بھی ہے۔ڈوئل ایل ای ڈی فلیش سے اندھیرے میں بھی زبردست تصویر لی جا سکتی ہے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ بھی 1.12µm پکسلز، f/2.0 اپرچراور فیز ڈیتیکشن کے ساتھ 13 میگا پکسل کا ہے۔ اس فون میں نوکیا نے ایک فیچر bothie(بوتھی) کے نام سے بھی شامل کیا ہے۔ اس فیچر سے موبائل پکڑ کر ویڈیو بنانے والا صارف فون کے بیک کیمرے سے ویڈیو بنانے کے ساتھ ساتھ فرنٹ کیمرے سے اپنے چہرے کی ویڈیو بھی بنا سکتا ہے۔
نوکیا کی نئی ڈوئل سائٹ(Dual Sight) ٹیکنالوجی سے بنائی گئی یہ ویڈیو فون میں محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ فیس بک اور یوٹیوب پر بھی براڈ کاسٹ کی جا سکتی ہے۔
اس فون میں سنیپ ڈریگن 835 چپ سیٹ ہے۔ ایچ ایم ڈی نے اس فون کے حوالے سے گوگل سےبھی شراکت داری ہے۔ اس فون میں گوگل فوٹو فون کی ڈیفالٹ گیلری ہے یعنی صارفین فون کی 64 جی بی بلٹ ان سٹوریج کے ساتھ جتنی چاہیں تصاویرآن لائن محفوظ کر سکتے ہیں۔
اس فون کی قیمت تقریباً 600 یورو ہوگی اور یہ ستمبر کے اوائل میں دستیاب ہوگا۔ ‎لانچ کے وقت میں فون میں اینڈروئیڈ 7.1 انسٹال ہوگا لیکن بعد میں اس میں اینڈروئیڈ او اپ ڈیٹ کر دی جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-17

More Technology Articles