Nokia 8 Sirocco and Nokia 7 Plus are Nokia's flagships at the MWC 2018

Nokia 8 Sirocco And Nokia 7 Plus Are Nokia's Flagships At The MWC 2018

نوکیا نے فلیگ شپ Nokia 8 Sirocco اور Nokia 7 Plusلانچ کر دئیے

نوکیا نے موبائل ورلڈ کانگرس 2018 میں چار نئے فون جاری کیے ہیں۔ ان میں Android Oreo (Go Edition) Nokia 1، Nokia 7 Plus، Nokia 8 Sirocco اور پہلے سے متعارف کرایا گیا Nokia 6 (2018) شامل ہیں۔

Nokia 7 Plus

یہ ڈیوائس ایچ ایم ڈی کی طرف سے پہلی ڈیوائس ہے، جس کی ایسپکٹ ریشو 18:9 ہے، اس کے علاوہ یہ نوکیا کی طرف سے سنیپ ڈریگن 660 کی حامل بھی پہلی ڈیوائس ہے۔ اس فون کا ڈسپلے 6 انچ 2160x1080px IPS LCD ہے، جس کی برائٹنیس 500 nits اور کنٹراسٹ ریشو 1500:1 ہے۔


نوکیا 7 پلس کی باڈی ایلومینیم کی ہے، جس پر سرامک فنشنگ پینٹ کی 6 تہیں ہیں۔ اسی وجہ سے فون گرپ فرینڈلی اور سوفٹ ٹچ ہے اور اس کی اینٹینا کی لائنیں بھی چھپ گئی ہیں۔
یہ فون کاپر کی طرح کے فریم کے ساتھ سیاہ یا سفید رنگوں میں دستیاب ہے۔ اس فون کی بیک پر نیا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے، جس کا ایک کیمرہ 1.4um پکسل اور برائٹ f/1.75 لینز کے ساتھ 12 میگا پکسل ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرا 2x ٹیلی فوٹو کیمرہ 1.0umپکسل اور f/2.6لینز کے ساتھ 12 میگا پکسل کا ہے۔سیلفی کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے لیکن اس کےپکسل مین کیمرہ کی طرح بڑے یعنی 1.4um ہیں۔ سیلفی کیمرہ کا اپرچر f/2.0 اور فیلڈ آف ویو 84 ڈگری ہے۔ فون کے تینوں کیمرے Zeissبرانڈ کے ہیں۔
نوکیا 7 پلس میں سنپ ڈریگن 660 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔
یہ فون اسی سال اپریل سے دستیاب ہوگا۔ سنگل اور ڈوئل سم ماڈلز میں دستیاب اس فون کی قیمت 399 یورو سے شروع ہوگی۔

Nokia 8 Sirocco

یہ فون نوکیا 8 کا پریمیم ورژن ہے لیکن اسے الگ فون بھی شمار کیا جا سکتا ہے۔ نوکیا 8 میں نوکیا نے 16:9 5.3 انچ ایل سی ڈی (کیو ایچ ڈی ریزولوشن) استعمال کیا تھا تو 8 Sirocco میں نوکیا نے 5.5 انچ کیو ایچ ڈی p-OLED ڈسپلے استعمال کیا ہے۔
فون میں سنیپ ڈریگن 835 چپ سیٹ اور6 جی بی ریم ہے۔ اس فون میں نوکیا نے فرنٹ اور بیک پر گوریلا گلاس 5 استعمال کیا جبکہ سائیڈوں پر سٹین لیس سٹیل کا فریم ہے۔ بیک پر گلاس کی وجہ سے یہ فون اب Qi وائرلیس چارجنگ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ یہ فون آئی پی 67 سرٹیفائیڈ یعنی واٹر اور ڈسٹ پروف ہے۔ فون کے ڈوئل کیمرہ سسٹم کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اس میں نوکیا 7 پلس والا ہی 12 میگا پکسل ریگولر اور 12 میگا پکسل وائیڈ کیمرہ ہے۔
یہ فون اپریل میں 749 یورو میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Nokia 8 Sirocco and Nokia 7 Plus are Nokia's flagships at the MWC 2018
تاریخ اشاعت: 2018-02-26

More Technology Articles