Nokia new midrange phoneannounced with HDR10 support

Nokia New Midrange Phoneannounced With HDR10 Support

5.84 انچ ایچ ڈی آر 10 ڈسپلے اور سنیپ ڈریگن 636 کے ساتھ نوکیا 7.1 کا اعلان کر دیا گیا

ایچ ایم ڈی گلوبل نے نئے نوکیا 7.1 کو متعارف کرا دیا ہے۔ بہترین ڈیزائن اور مناسب قیمت کے ساتھ یہ ایک مڈرینج سمارٹ فون ہے۔
نوکیا 7.1 کو 1080 x 2280 پکسل ریزولوشن کے حامل 5.84 انچ PureDisplay نوچ پینل ڈسپلے کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ ڈسپلے کی حفاظت کے لیے اس پر گوریلا گلاس 3 ہے۔ فون میں ایچ ڈی آر کی سپورٹ بھی ہے۔ اس کےعلاوہ فون کا ڈسپلے رئیل ٹائم میں ایچ ڈی آر کو ایس ڈی آر ویڈیوز میں کنورٹ کر سکتا ہے۔


نوکیا 7.1 میں سنیپ ڈریگن 636 ایس او سی، 3 جی بی یا 4 جی بی اور 32 جی بی یا 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔سٹوریج میں اضافے کےلیے اس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی سپورٹ بھی ہے۔
نوکیا 7.1 کے f/2.0 8 میگا پکسل کا مصنوعی ذہانت سے لیس کیمرہ فیس انلاک کے کام بھی آئے گا۔ فون کے بیک پر f/1.8 اپرچر کے ساتھ 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کا بلیک اینڈ وائٹ کیمرہ ہے۔

(جاری ہے)

رئیر کیمرے میں Zeiss لینز اور بہت سے سافٹ وئیر فیچرز جیسے bothie وغیرہ بھی ہیں۔ bothie فیچر سے صارفین ایک ہی وقت میں فرنٹ اور بیک کیمرے سے تصویر یا ویڈیو بنا سکتے ہیں۔
نوکیا 7.1 میں 3060 ایم اے ایچ کی بیٹری ہےجو یو ایس بی سی کنکٹر سے فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ نوکیا کا دعویٰ ہے کہ یہ بیٹری 30 منٹ کی چارجنگ سے 50 فیصد چارج ہو سکتی ہے۔
اس فون میں اینڈروئیڈ 8.1 اوریو انسٹال ہے اور یہ اینڈروئیڈ ون پروگرام کا حصہ ہے۔
یعنی یہ فون اینڈروئیڈ 9.0 پائی پر اپ گریڈ ہوگا۔ اس فون میں 2 سال تک میجر اپ ڈیٹس اور 3 سال کے لیے ماہانہ سیکورٹی پیج بھی متعارف کرائے جائیں گے۔
اس فون کے پری آرڈر 5 اکتوبر سے شروع ہونگے جبکہ فون کی فراہمی کا آغاز 28 اکتوبر سے ہوگا۔ امریکا میں اس کے 3 جی بی / 32 ماڈل کی قیمت 349 ڈالر اور یورپی یونین میں 319 یورو وہگی۔ 4 جی بی / 64 جی بی ورژن کی قیمت 349 یورو ہوگی۔

Nokia new midrange phoneannounced with HDR10 support
تاریخ اشاعت: 2018-10-04

More Technology Articles