Nokia X7 goes official with S710 chipset
6.18انچ پیور ڈسپلے اور Zeiss ڈوئل کیمرہ کے ساتھ نوکیا ایکس 7 لانچ کر دیا گیا
نوکیا ایکس 7 ،جسے چین میں 7.1 پلس کا نام دیا ہے، لانچ کر دیا گیا ہے۔ اس کے پری آرڈر کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ اس فون کی فراہمی کا آغاز اگلے ہفتے سے ہوا۔ اچھی خبر یہ ہے کہ یہ فون توقع کے مطابق زیادہ مہنگا نہیں ہے۔
نوکیا ایکس 7 میں 6.18 انچ کی نوچ سکرین ہے۔ سکرین کی ریزولوشن 1080p+ اور برائٹ نیس 500 nits ہے۔ فون میں 1,500:1 کنٹراسٹ، 96% NTSC کلر گمٹ کوریج اور DCI-P3 کی سپورٹ ہے۔
اس فون میں سنیپ ڈریگن 710 چپ سیٹ، 4 جی بی یا 6 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 128 جی بی سٹوریج آپشن ہے۔ اس فون میں اینڈروئیڈ 8.1 اوریو انسٹال ہے لیکن اسے بعد میں اینڈروئیڈ 9.0 پائی پر اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔
(جاری ہے)
فون کا مین کیمرہ 1.4µm پکسل، زیادہ روشن f/1.8اپرچر، او آئی ایس اور ای آئی ایس سپورٹ کے ساتھ 12MP Sony IMX363 سنسر ہے۔
اس فون میں Zeiss برانڈ کے لینز ہیں۔ سیکنڈری ماڈیول میں f/2.4 فکسڈ فوکس لینز کے ساتھ 13 میگا پکسل ہے۔ یہ چونکہ ڈیپتھ سنسر ہے، اس لیے اس میں 7.1 کے مقابلے میں زیادہ بہتری نہیں کی گئی۔
فون کی سکرین کی نوچ میں 0.9µm پکسل کے ساتھ 20 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔ فون کی کیمرہ ایپ میں مصنوعی ذہانت کے کئی فیچرز ہیں۔ ان فیچرز میں اے آئی بوکے ایفیکٹس، 18 مناظر کے لیے اے آئی ریکگنیشن اور بہت سے دوسرے فیچرز شامل ہیں۔
ایچ ایم ڈی کا دعوی ہے کہ ایکس 7 کی سکرین ٹو باڈی ریشو 86.5 فیصد ہے۔ فون کی باڈی سیریز 6000 ایلومینیم سے بنی ہے۔ فون کی بیک گلاس سے بنی ہے لیکن اس میں وائرلیس چارجنگ کی سپورٹ نہیں ہے۔
فون کی بیٹری 3500 ایم اے ایچ کی ہے۔ فون کے ساتھ ملنے والے 18W فاسٹ چارجر سے فون کی بیٹری 30 منٹ میں ہی 50 فیصد ہو جاتی ہے۔ فون میں یو ایس بی سی پورٹ کے ساتھ 3.5 ایم ایم جیک بھی ہے۔
یہ ایک ڈوئل سم فون ہے۔ اس میں ہائیبریڈ سلاٹ ہے، جسے ضرورت پڑنے پر مزید سٹوریج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فون میں VoLTE کی سپورٹ بھی ہے۔
اس فون کے پری آرڈر JD.com پر شروع ہو چکے ہیں۔ یہ فون ڈارک بلیو، نائٹ ریڈ، میجک نائٹ سلور اور نائٹ بلیک رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry