Nubia Red Magic gaming smartphone announced

Nubia Red Magic Gaming Smartphone Announced

نوبیا نے ریڈ میجک گیمنگ فون کا اعلان کر دیا

نوبیا نے گیمنگ کے لیے خصوصی سمارٹ فون، ریڈ میجک، کا اعلان کر دیا ہے۔نوبیا سے پہلے شومی نے گیمنگ فون  بلیک شارک متعارف کرایا تھا۔فون میں ائیر کولنگ کا کافی بہتر نظام ہے۔ اس فون کی گریفائٹ لیئر بھی فون کو ٹھنڈا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
ریڈ میجک میں 2160x1080 پکسل ریزولوشن کا  6" LTPS ڈسپلے ہے۔ اسے NEG Dinorex T2X-1گلاس سے کور کیا گیا ہے۔
فون میں کوالکوم سنیپ ڈریگن  835 ایس او سی کے ساتھ 6 جی بی یا 8 جی بی ریم  اور 64 جی بی یا 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

ریڈ میجک کے برعکس شومی بلیک شارک میں کوالکوم کا جدید ترین 845 چپ سیٹ ہے۔
ریڈ میجک کا  مین کیمرہ f/1.7 لینز کے ساتھ 24 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ f/2.0 وائیڈ اینگلز لینز کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہے۔
نوبیا ریڈ میجک میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 3800 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

(جاری ہے)

فون کی بیک پر فنگرپرنٹ سکینر بھی ہے۔ فون میں صرف ایک سپیکر ہے لیکن اس میں ڈی ٹی ایس کی سپورٹ ہے۔


ریڈ میجک میں اینڈروئیڈ 8.1 اوریو کی بنیاد پر بنایا گیا ریڈ میجک لانچر انسٹال ہے۔
یہ فون 26 اپریل سے IndieGogo پر 399 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ چین میں فون کی فروخت 25 اپریل سے شروع ہوگی ۔ اس کے 6 جی بی ریم + 64 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 2499 یوان یا 399 ڈالر اور 8 جی بی ریم + 128 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 2999 یوان یا 479 ڈالر ہے۔ اس فون کے ابتدائی خریداروں کو ٹی شرٹ، بیگ پیک اور کچھ دیگر تحائف بھی دئیے جائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-19

More Technology Articles