nubia Red Magic Mars comes with up to 10GB of RAM, shoulder buttons

Nubia Red Magic Mars Comes With Up To 10GB Of RAM, Shoulder Buttons

نوبیا کے نئے گیمنگ فون نوبیا ریڈ میجک مارس شولڈر بٹن اور 10 جی بی ریم ہے

چینی سمارٹ فون کمپنی نوبیا نے موبائل گیمنگ کے میدان میں قدم جمانے کے لیے  نوبیا ریڈ میجک مارس متعارف کرا دیا ہے۔یہ فون اب زیادہ پاور فل ہارڈ وئیر کے ساتھ دستیاب ہے۔اس فون کے اوریجنل ورژن میں سنیپ ڈریگن 835 چپ  سیٹ تھا لیکن اس میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ ہے۔اس فون میں ٹمپریچر کو کنٹرول کرنے کے لیے ICE نامی سسٹم ہے جو ڈوئل ہیٹ پائپ سے فون کو ٹھنڈا کرتا ہے۔

ریڈ میجک مارس میں 10 جی بی ریم اور 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس کے بنیادی ماڈل میں 6 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس فون میں اینڈروئیڈ 9.0 پائی بیسڈ Red Magic OS 1.6 انسٹال ہے۔ اس میں ایک خصوصی ای سپورٹس بٹن ہے، جو توجہ بٹانے والے تمام فیچرز کو غیر فعال کر دیتا ہے۔
اس فون کا ڈسپلے 6 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ہے، جس کی ریزولوشن 1,080 x 2,160 پکسل ہے۔

(جاری ہے)

فون کی سائیڈ پر دو ٹچ سینسیٹیو ایریا ہیں، جو شولڈر بٹن کا کام کرتے ہیں۔ 4D Shock تخلیق کرنے کے لیے اس میں ایک لائینیر موٹر استعمال ہوتی ہے۔ فون میں آواز کے لیے DTS 7.1 آڈیو ہے۔
مزید ہارڈ وئیر بٹنز کے لیے آپ بلوٹوتھ کنکٹڈ گیمنگ کنٹرولر بھی خرید سکتے ہیں۔ اس کےساتھ ایک باکس بھی ہے جو یو ایس بی- سی چارجنگ اور 3.5 ایم ایم ہیڈ فونز جیک کو یکجا کرتا ہے۔
اس باکس میں ہائی کوالٹی DAC ہے۔ اس کے علاوہ اس کے ساتھ مائیکروفون کے ساتھ ہیڈ سیٹ اور دیگر اسسریز بھی ہیں۔
نوبیا ریڈ میجک مارس میں 3800 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اوریجنل فون میں f/1.7 اپرچر کے ساتھ 24 میگا پکسل کیمرہ تھا لیکن اس فون میں f/1.8 اپرچرکے ساتھ 16 میگا پکسل رئیر اور 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔
اس فون کی 6 جی بی / 64 جی بی ماڈل کی قیمت 2700یوان یا تقریباً 54 ہزار روپے، 8 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت تقریباً 64 ہزار 500 روپے اور 10 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت تقریباً 80 ہزار 500 روپے ہے۔
nubia Red Magic Mars comes with up to 10GB of RAM, shoulder buttons
تاریخ اشاعت: 2018-11-29

More Technology Articles